Our _Blog_

Our Daily News

Sunday 15th September 2019 ----- 15th Muharram, 1441

some image

گو جر خان پرلوڈ کم کر نے کیلئےسو ہاوہ میں نیا گرڈ اسٹیشن بنایا جارہا ہے

Gujar Khan; New electricity station to be built in Sohawa .

some image

گو جر خان(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔ گو جر خان پر بجلی کالوڈ کم کر نے کے لیے سو ہاوہ میں نیا گرڈ اسٹیشن لگا یا جا رہا ہے جس سے جہلم، دینہ، اور روات تک علاقوں میں وولٹیج برابر ہو ں گے۔ ان خیا لات کا اظہار انہوں نے گو جر خان میں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔اس موقع پر ایکسئین زاہد سلیم عثمانی،ایس ڈی او محمد علی اور ڈویژنل چیئرمین حاجی عادل حسین بھی مو جود تھے،محمد اسلم خان نے کہا کہ گو جر خان میں پبلک سیفٹی کے550کیسز تھے جن میں سے 350گھروں یا عما رات سے بجلی کی تا ریں ہٹا دی گئی ہیں باقی پر کام ہو رہا ہے ۔ انہوں نے تکیہ با با رحیم شاہ میں دو سوکے وی کے ٹرانسفارمرکی منظوری اور متعدد شکا یات پر موقع پر ہی احکا مات جا ری کئے۔

Gujar Khan; IESCO operation Jhelum circle superintendent speaking in Gujar Khan has announced that the electricity company will construct a grid station in Sohawa to ease electricity load in Tehsil Gujar Khan.

ناروے میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے فقید المثال ریلی میں ہزاروں خواتین و حضرات کی شرکت

Norway; Kashmir solidarity public rally held in Oslo

اوسلو(عقیل قادر) کشمیر سکینڈی نیوین کونسل اور نارویجن پاکستانی سوشل نیٹ ورک نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کے خلاف ایک فقیدالمثال ریلی کا انعقاد کیا جس میں ہزاروں خواتین و حضرات نے شرکت کی۔ ریلی کا آغاز گرون لینڈ سے ہوا اور اختتام نارویجن پارلیمنٹ کے سامنے کیا گیا جہاں پر مقررین نے تقاریر کرتے ہوئے بھارتی مظالم کی شدید مذمت کی اور ناروے کی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ اپنا اثرو رسوخ استعمال کرے اور مظلوم کشمیریوں کو ان کا جائز حق دلایا جائے۔مظاہرین نے بھارتی بربریت کے خلاف پوسٹر اٹھا رکھے تھے اور انہوں نے بھارت اور مودی کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔احتجاجی شرکاء ہم کیا چاہتے ہیں آزادی” انڈیا واپس جاؤ” انڈیا کا آئین نامنظور” نریندر مودی دہشتگرد” جیسے نعرے لگاتے رہے۔ اوسلو کی ڈپٹی مئیر Kamzy Gunaratnam نے خطاب کرتے ہوئے بھارتی اقدامات کی شدید مذمت کی اور کہا کہ لیبر پارٹی کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر شدید تحفظات ہیں اور وہ مطالبہ کرتی ہے کہ کشمیریوں کو ان کے حقوق دیئے جائیں۔ کشمیر سکینڈی نیوین کونسل کے مرکزی رہنما سردار شاہنواز علی خان نے کہا کہ بھارت نے آئین کے آرٹیکل 370کا خاتمہ کر کے کشمیر کا بھارت سے مشروط الحاق ختم کر دیا ہے اور جموں کشمیر کی حیثیت 1947 جیسی ہو گئی ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر اور سابق وزیر اطلاعات و نشریات قمر زمان کائرہ نے کہا کہ بھارت کشمیر پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے عالمی برادری اور باالخصوص ناروے جو کہ ایک امن پسند قوم کے طور پر دنیا میں اپنی پہچان رکھتی ہے کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ کشمیریوں کو ان کا حق دلایا جا سکے۔سعیدہ بیگم، علی چشتی،ذیشان شاہ، ناصر احمد، ضیعم شوکت اور دیگر نے بھی خطاب کرتے ہوئے بھارتی مظالم کی مذمت کی اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا۔

some image

گورنمنٹ ہائی سکول دوبیرن کلاں کی آراضی فوری طور پر قبضہ گروپ سے واگزار کرانے اور ذمہ داران کے خلاف کاروائی کا مطالبہ

Kallar Syedan; Demand for action to be taken against mafia taking over part of land belonging to government high school, Doberan Kallan

some image

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)کلر سیداں کے نواحی قصبہ دوبیرن کلاں کے محمد شبیر خان ولد اکبر خان نے گورنمنٹ ہائی سکول دوبیرن کلاں کی آراضی فوری طور پر قبضہ گروپ سے واگزار کرانے اور ذمہ داران کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے انہوں نے ضلعی تعلیمی افسر کے نام ایک تحریری درخواست میں کہا ہے کہ مدرسہ کی گیارہ مرلے آراضی پر مقامی شخص نے ناجا?ز قبضہ کر رکھا ہے مگر ر?یس مدرسہ سمیت کوئی بھی قبضے کو واگزار کرانے پر تیار نہیں متذکرہ جگہ کے بدلے جس اراضی کو سکول کے سپرد کرنے کی بات کی جارہی ہے وہ اس شخص کی اپنی ملکیت ہی نہیں ہے انہوں نے واقعہ کا فوری نوٹس لینے اراضی کو قبضہ مافیا سے آزاد کرانے اور ذمہ داران کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

کلر سیداں میں مزید دو افراد ڈینگی وائرس کی زد میں آ کر راولپنڈی ہسپتال پہنچ گئے

More reports of dengue virus victims from Kallar Syedan region

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی) کلر سیداں میں مزید دو افراد ڈینگی وائرس کی زد میں آ کر راولپنڈی ہسپتال پہنچ گئے ہیں۔محکمہ صحت کلر سیداں نے بتایا کہ کلر سیداں کے نواحی علاقہ یوسی بشندوٹ کی ڈھوک 25 سالہ یاسر محمود جبکہ مک کے رہائشی 30 سالہ سجاد کو ڈینگی وائرس کی تشخیص کے بعد انہیں ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ہے جس کے بعد ڈینگی وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد سات ہو گئی ہے جن میں سے ایک خاتون بھی شامل ہے۔ٹریولنگ ہسٹری کے مطابق دونوں افراد راولپنڈی اور اسلام آباد میں سول ملازمت کرتے ہیں جو صبح گھر سے جاتے ہیں اور شام کو واپس آ جاتے ہیں۔

کلر سیداں کے نواحی علاقہ میں چالیس سالہ چھ بچوں کی ماں نے چوہے مار گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا

Domestic row leads to mother of six committing suicide

کلر سیداں (اکرا م الحق قریشی) کلر سیداں کے نواحی علاقہ میں چالیس سالہ چھ بچوں کی ماں نے چوہے مار گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا جسے گزشتہ رات پولیس کو اطلاع دہئے بغیر سپرد خاک کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق متوفیہ کے گھر میں بیٹی اور بہو کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہو گیا جس پر خاتون نے دلبرداشتہ ہو کر چوہے مار گولیاں کھا لیں جسے تشویشناک حالت میں قریبی ہسپتال لے جایا گیا مگر وہ جانبرنہ ہو سکی اور زندگی کی بازی ہار گئی۔متوفیہ کی دو بیٹیاں اور چار بیٹے ہیں جن میں ایک بیٹی اور دو بیٹے شادی شدہ بتائے جاتے ہیں۔ ادھر تھانہ کلر سیداں پولیس نے خودکشی کے واقعہ سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔

غیر قانونی بازار اور اس کی آڑ میں بھتہ خوروں اور ان کے سرپرستوں کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ

Public demand for authorities to end unauthorised run bazaar in Kallar Syedan

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)کلرسیداں کے شہریوں اور عوامی حلقوں نے کلرسیداں میں ہر پیر کو لگائے جانے والے غیر قانونی بازار اور اس کی آڑ میں بھتہ خوروں اور ان کے سرپرستوں کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ان کے مطابق گزشتہ کئی دھاہیوں سے یہاں ہر پیر کے روز منڈی مویشی لگتی تھی جس میں اشیا روزمرہ بھی ارزاں نرخوں پر دستیاب ہوتی تھیں گزشتہ دورحکومت میں سرکار آراضی نہ ہونے کی وجہ سے یہ منڈی ختم کردی گئی جس کے بعد کئی بااثر افراد کی ملی بھگت سے غیرقانونی طور پر اس پیر بازار کو لگایا جاتا ہے جس کی سربراہی بلدیہ نے سبزی منڈی کے ٹھیکیدار کو دے رکھی ہے جس کے پاس سوموار بازار لگانے کا اختیار ہے نہ اس کی منظوری دی گئی مگر کمال ہوشیاری سے سبزی منڈی کے ٹھیکیدار کو آگے کرکے بھتہ کی وصولی جاری ہے پنجاب ہائی وے کی ملکیتی سڑک چوا روڈ پر موجود اشیا روزمرہ فروخت کرنے والوں سے مافیا ہو پیر کے روز سات سو سے ایک ہزار روپے زبردستی وصول کیئے جاتے ہیں اور سبزی منڈی کے نام پر بازار میں ہر ٹھیہ بان,ملبوسات,خشک میوہ جات,بنیان آزاربند,کبوتر,مرغ,دنداسہ,پرانے کپڑے,جوتے تک فروخت کرنے والوں سے ٹھیکیدار کے ڈنڈا بردار اہلکار جبری بھتہ وصول کرتے ہیں پی ٹی آئی کے رہنما صوبائی پارلیمانی سیکرٹری نے بھی دو ہفتے قبل ڈی سی راولپنڈی کو انکوا?ری لا خط لکھا تھا جس پر تاحال عملدرآمد نہ ہوسکا اور بھتہ مافیا پوری آزادی سے یہ وصولیاں کر رہا پے شہریوں نے اس غیر قانونی بازار کو ختم کر کے بھتہ مافیا کے راج کے مکمل خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔

ڈینگی بے قابو،گزشتہ بارہ سال سے دھان گلی،کلر سیداں روڈ کا رو،رو کر برُا حال،کوئی ہے ۔۔

Kallar Syedan; Public concern over unfilled promises by elected leadership and current crisis of dengue virus and Dhungalli to Kallar road left in ruins(See video report)

چوآ خالصہ(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)چوہدری الفت حسین۔۔۔گزشتہ بار ہ سال سے کلر سیداں سے دھان گلی روڈ مسیحا کا نتظار کر رہی ہے، اب تو ڈینگی نے پنجے گاڑ لئے ہیں،ہمارے محترم سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی صاحب شرقی کلر سیداں کی عوام پر مسلط رہے،سو فاتحہ،جلسے،چند افراد کے گھر آنے کے کوئی بھی عوامی ترقیاتی کا مکمل نہ کر سکے،اب ہمارے ایم این اے راجہ پرویز اشرف صاحب جو سابق وزیر اعظم ہیں،ان کا بھی الیکشن کے بعد کوئی پتہ نہیں،عوام ڈینگی سے پریشان ہیں کوئی ادارہ ایکٹیو نہیں،پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ن کا دور نہیں اب پاکستان تحریک انصاف کا دور ہے لیکن نمائندے بھی سوائے جلسے جلوس اور ہوٹلوں کے چکروں سے آگے جانے کو تیار نہیں۔

حاجی ملک شاہد محمود اعوان چیئرمین زکوۃ عشر کمیٹی تحصیل کہوٹہ منتخب

Kahuta; Haji Malik Shahid Mahmood Awan appointed chairman Zakat committee

some image

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔ پاکستان تحریک انصاف تحصیل کے بنیادی کارکن حاجی ملک شاہد محمود اعوان چیئرمین زکوۃ عشر کمیٹی تحصیل کہوٹہ منتخب۔پی ٹی آئی کے کارکنوں، ور کروں، سیاسی،سماجی،کاروباری، مذہبی اور عوامی حلقوں کی طرف سے حاجی ملک شاہدمحمود اعوان کو مبارکباد۔ جو زمہ داری مجھے سونپی گئی ہے انشااللہ ان کے اعتماد پر پورا اتروں گا حق داروں کو اس کا حق ملے۔ تفصیل کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے تحصیل کہوٹہ کے بنیادی کارکن،معروف سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیت حاجی ملک شاہد محمود اعوان چیئرمین زکوۃ عشر کمیٹی تحصیل کہوٹہ منتخب کر دیا گیا۔ شاہد محمود اعوان پاکستان تحریک انصاف تحصیل کہوٹہ کے وہ کارکن ہیں جنہوں نے 1996میں PTIمیں شمولیت اختیار کی اس وقت تحصیل کہوٹہ میں پی ٹی آئی کے صرف5کارکن تھے جن میں حاجی ملک شاہد محمود اعوان، راجہ امتیاز آف گھڑ یٹ، راجہ پر ویز آف مواڑہ اور دیگر تین چار اور کارکن تھے جنہوں نے اس وقت عمران خان کے قافلے میں شمولیت اختیارکی تھی ملک شاہد محمود اعوان کہوٹہ شہر کی معروف شخصیت ہیں ان گھرانہ مذہبی لحاظ سے اپنی پہچان رکھتا ہے ملک شاہدمحمود اعوان پانچ وقت کے باجماعت نمازی صوم وصلوۃ کے پابند ایک نیک سیرت، دیانتددار، ایماندار انسان ہیں ان کو جس عہدئے کے لیے منتخب کیا گیا ہے وہ اسی عہدے کے لائق تھے۔

سابق ممبر ضلع کونسل چوہدری حاجی شفقت محمود کا حضرت ساہیں سہیلی سر کار ؒ کے دربار پر حاضری

Ch haji Shafqat Mahmood visits Hazrat Sain Sohaili Sarkar shrine

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔ سابق ممبر ضلع کونسل چوہدری حاجی شفقت محمود کا حضرت ساہیں سہیلی سر کار ؒ کے دربار پر حاضری۔ملکی سلامتی،کشمیر کی آزادی کے لیے دعا۔گذشتہ روز قبل حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت سابق ممبر ضلع کونسل چوہدری حاجی شفقت محمود سابق چیئرمین یوسی نلہ مسلماناں نے مظفر آباد آزاد جموں کشمیر کا دورہ کیااور وہاں اللہ پاک کے برگذیدہ بندے حضرت ساہیں سہیلی سر کار ؒ کے مزار اقدس پر حاضری دی ان کے ہمراہ کلر سیداں کے معروف صحافی شیخ قمر السلام، پی ٹی آئی کے گلفراز بٹ بھی موجو د تھے چوہدری حاجی شفقت محمودملکی سلامتی،کشمیر کی آزادی کے لیے خصوصی دعاکی۔حضرت ساہیں سہیلی سر کار ؒ کاتعلق سادات خاندان سے ہے ان اصل نام سید شاہ ذوالفقار بعض کے مطابق سید غلام محمد شاہ ہے جبکہ ان کی پہنچان ساہیں سہیلی سر کار ؒ کے نام سے ہے۔

some image

حاجی راجہ یاسر علی کیانی کو حج کی اداہگی پر مبارکباد

Haji Raja Yasir Kiyani congratulated on preforming Hajj

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔ معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ ناصرعلی کیانی کے بھائی حاجی راجہ یاسر علی کیانی کو حج کی اداہگی پر مبارکباد۔ حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ ناصرعلی کیانی کے بھائی معروف سیاسی،سماجی اور مذہبی شخصیت حاجی راجہ یاسر علی کیانی کو حج کی اداہگی پرمسلم لیگ ن کے رہنماء تنویر ناز بھٹی،معروف سماجی مذہبی شخصیت سید تبرک حسین شاہ،ساہیں پر ویز، رفیق کیانی جی ایم،معروف صحافی منیر احمد چشتی اور پر یس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ نے ان کی رہائش گاہ جا کر ان سے ملاقات کی اور فریضہ حج کی اداہگی پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

چوہدری ظفر پگاڑا کی اہلیہ کی وفات پر,تعزیت

Condolences on death of wife of Ch Zaffar Pagara in Oxford

جبر(نامہ نگار)چوہدری ظفر پگاڑا کی اہلیہ کی وفات پر سینئر صحافی کلرسیداں اکرام الحق قریشی،چوہدری توقیر اسلم اور تنویر شیرازی نے ان کی رہائشگاہ جبر گاؤں میں آکردلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت اورلواحقین کے لیے صبروجمیل کی دعا کی ہے۔

ائرپورٹ سے گھر جانے والی فیملی کو نوسربازوں نے لوٹ لیا

Rawalpindi; Family robbed on their way from airport by fake FIA officials

راولپنڈی (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)ائرپورٹ سے گھرجانے والی فیملی کوتین نوسربازوں نے لوٹ لیا۔تھانہ نصیرآبادکو غلام مصطفٰی نے درخواست دی کہ میں ، میری بھانجی سونیامہوش اور بھانجا عمر گاڑی میں ائرپورٹ سے گھر کی طرف جارہے تھے کہ گاڑی نمبرجی اے ایف-341سبزنمبر پلیٹ میں سوارتین نامعلوم افرادنے ہمیں روک لیا ، خودکوایف آئی اےکاملازم ظاہر کیا اور دھمکی دیکرہم سے زبردستی طلائی زیورات،موبائل ،کپڑے،پرفیومز، میک اپ ،12ہزارروپے ودیگر سامان چھین کر فرارہوگئے۔

سردارعتیق احمدخان قائدجماعت کاجوبھی فیصلہ ہوگاوہ کشمیریوں کے حق میں ہوگا

Chakswari,AJK; Ch Ruksar Ayub support for Sardar Atiq Ahmed Khan as the future for Azad Kashmir

some image

چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) چودھری رخسار ایوب ممبرمرکز ی مجلس عاملہ آل جمو ں وکشمیر مسلم کانفرنس نے کہاہے کہ سابق وزیر اعظم آزادکشمیرسردارعتیق احمدخان قائدجماعت کاجوبھی فیصلہ ہوگاوہ کشمیریوں کے حق میں ہوگا انہیں مجاہداول سردار محمدعبدالقیوم خان کافرزندہونے پرتحریک آزادی کشمیر کے بارے میں جتنی معلومات ہیں وہ آجکل کے لیڈروں کومعلوم ہی نہیں مجاہداول کشمیر یوں کے درد دل رکھتے تھے ان کاویژن ان کی سوچ کشمیریوں کی آزادی کے لئے بڑی اہمیت کی حامل تھی انہوں نے ان خیالات کااظہار اپنے ایک بیان میں کیاہے انہوں نے کہاکہ ہماری افواج دنیاکی بہترین اور بہادرترین فوج ہے ہر پاکستانی اور کشمیری اپنی افواج کے ساتھ کھڑاہے انہوں نے کہاکہ بھارت ایک دہشت گرد ملک ہے بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں طویل عرصہ سے دہشت گردی جاری ہے مودی دنیاکابہت بڑادہشت گرد ہے عالمی برادری کوفوری طورپرنوٹس لیناچاہیے اوربھارت کے مظالم کوبندکرانے کے لئے اپنارول اداکرناچاہیے اگربھارت کے ناپاک عزائم کابروقت نوٹس نہ لیاگیاتوپوری دنیاکاامن سنگین خطرات کاشکارہوسکتاہے جس کی تمام ترذمہ داری اقوام متحدہ اورانسانی حقوق کی علمبردارہونے کی دعویدار تنظیموں پرعائدہوگی مودی ایک انتہاء پسندہندؤ ہے اوراس نے عالمی امن کوداؤ پرلگادیاہے مودی عالمی امن کے لئے بہت بڑاخطرہ ہے اس موذی مودی کاعلاج بہت ہی ضروری ہے جوعالمی برادری کی ذمہ داری ہے عالمی برادری اپنی ذمہ داری پوری کرنے میں مزیدتاخیراورغفلت نہ کرے پہلے ہی بہت دیرہوچکی ہے مسئلہ کشمیر کے حل میں بہت دیر کردی گئی ہے جب کہ یہ مسئلہ بہت پہلے ہی حل ہوجاناچاہیے تھابہت بڑامسئلہ ہے جسے کسی بھی صورت میں نظرانداز نہیں کیاجاناچاہیے تھااوراب مزیدنظرانداز کرنے کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

Picture of the Day