Our _Blog_

Our Daily News

Monday 16th September 2019 ----- 16th Muharram, 1441

some image

برطانوی بزنس مین گوجرخان کے ضمیر چوہدری ہائوس آف لارڈز کے رکن مقرر

London; Zameer Choudrey of village Thathi, Gujar Khan and Bestway group appointed at the House of Lords .

some image

لندن: برطانوی پاکستانی بزنس مین ضمیر چودری ، بیسٹ وے گروپ کے چیف ایگزیکٹو کو ہاؤس آف لارڈز میں رکن مقرر کیا گیا ہے۔ ضمیر چوہدری گاؤں تھتھی کے سر پرویز انور کے بھتیجے بھی ہیں۔

LONDON: British Pakistani businessman Zameer Choudrey, Chief Executive of Bestway Group, has been appointed to the House of Lords under the Queen’s intention of conferring Peerages of the United Kingdom.Zameer Choudrey’s appoint as the Lord is a huge honour for Pakistan and recognition of the hard work of Pakistanis in Britain, Zameer Choudrey of village Thathi, Gujar Khan is also nephew of Sir Parvez Anwar.

Latest NEWS

تازہ خبریں

لندن؛ سابق ایم پی اے کرنل (ر) ایم شبیر اعوان یورپ کے مختصر دورے پر۔

London; Ex MPA Col (r) M Shabbir Awan on short tour of Europe

لندن؛ سابق ایم پی اے کرنل (ر) محمد شبیر اعوان نے سلاو میں محمد نصیر راجہ چیرمین پوٹھوارڈاٹ کام کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی۔ کرنل (ر) محمد شبیر اعوان پی ٹی آئی کے ایک سینئر اہلکار اور وزیرخارجہ برائے خارجہ شاہ محمود قریشی کے قریبی ساتھی ہیں۔انھوں نے عمران خان کی بحیثیت وزیر اعظم کارکردگی کی تعریف کی اور مقبوضہ جموں کشمیر میں بے گناہ شہریوں پر بھارتی فورسز کی بربریت کی مذمت کی۔میٹنگ میں نعیم مرزا (پی ٹی آئی کے سابق امیدوار پی پی 8) ، بزنس مین ناصر وارثی ، تصورحیات ، حبیب رشید اور عمر حیات راجہ موجود تھے۔

some image

London; Ex MPA Col (r) Mohammad Shabbir Awan visited residence of Mohammad Naseer Raja in Slough. Col (r) Mohammad Shabbir Awan a senior PTI official and close ally of foreign Minister Shah Mahmood Qureshi praised the contributions of Imran Khan and condemned the brutality of Indian forces on innocent civilians in occupied Jammu Kashmir. At the meeting were Naeem Mirza (Ex PTI candidate PP8), Businessman Nasir Warsi, M Tassawar, Habib Rashid and Umar Hayat Raja.

کلرسیداں میں خطرناک طوفان کے ساتھ بدترین بارش اور ژالہ باری

Kallar Syedan; Severe storm along with heavy rainfall and hailstorm hit Kallar region

some image

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)کلرسیداں میں خطرناک طوفان کے ساتھ بدترین بارش اور ژالہ باری،پندرہ منٹ کے طوفان نے تباہی مچادی بجلی کی کھمبے تاریں درخت زمین بوس،جابجا بجلی کی تاریں الجھی پڑی تھیں بجلی کا نظام درہم برہم،درخت گرنے سے تمام سڑکوں پر ٹریفک معطل ہوئی تفصیلات کے مطابق پیر کی صبح سوا چار بجے ایک دم خوفناک طوفان اور زوردار بارش برسنا شروع ہو گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے طوفان اور بارش نے سامنے آنے والی ہر شے کو روندھ ڈالا پندرہ منٹ کی بارش طوفان اور ژالہ باری نے نظام زندگی تلپٹ کردیا آئیسکو سب ڈویژنز کلر سیداں اور چواخالصہ میں بجلی کا نظام بری طرح سے متاثر ہوا اور تمام فیڈر بند ہوگئے کلر پنڈی روڈ پر بجلی کی گیارہ ہزار کے وی کی مین لائن کے کھمبے گر گئے درجنوں مقامات پر بجلی کی تاریں اور سروسز ٹوٹ گئیں متعدد مقامات پر درخت زمین بوس ہونے سے کلر سیداں پنڈی روڈ بھی بند ہوئی اور لوگوں نے اپنی مدد کے تحت آمدورفت کو بحال کیا جبکہ کلرسیداں سے چواخالصہ اور دوبیرن روڈز پر بھی درخت گرنے سے آمدورفت معطل ہوئی کلرسیداں شہر میں بجلی کی تاریں اور بورڈز خش و خاشاک کی طرح سے بہہ گئے اور پورا علاقہ کسی جنگ سے متاثرہ علاقے کا منظر پیش کررہا تھا کئی سبزی فروٹ کی دوکانوں کی اشیا سڑکوں پر پڑی تھیں کلر سوزوکی موٹرز پر بھی طوفان نے دہاوا بولا اس کی عمارت کے شیشے چکنا چور ہو گئے کلر اورچواخالصہ سب ڈوئژنز کے عملے نے مسلسل محنت کر کے گھنٹوں بعد بجلی کا نظام بحال کیا۔

لوگوں کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔

Public’s problems will be resolved on a priority basis. Sadqat Ali Abbassi

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی) پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی نے کہا کہ مشکلات کے باوجود لوگوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے کوشاں ہیں اداروں کی بہتری کے ساتھ ساتھ لوگوں کی زندگیوں میں آسانیاں مہیا کرنے کی پوری کوشش کی جار ہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلر سیداں کی نواحی یوسی بھلاکھر میں بھٹہ راج محمد کا ڈھوک سدھن سڑک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر عثمان شاہد، میڈیم نبیلہ انعام، چوہدری محمد نذیر، راجہ مجید، مرزا نصیر، قمر ایاز، چوہدری عنصر، ذوہیب اکرام، مرزا عبدالرحمان، چوہدری فرخ، شہزاد انور، عاقب علی، راجہ ارسلان وینس،راجہ ہارون اور دیگر بھی موجود تھے۔اس سے قبل صداقت عباسی نے تخت پڑی،بگا شیخاں، لوھدرہ، مغل،ساگری اور بشندوٹ کا بھی دورہ کیا اور کہا کہ وہ جلد یونین کونسل کی سطح پر عوام رابطہ مہم شروع کریں گے لوگوں کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔

پی ٹی آئی ہمارے منظور شدہ منصوبوں پر اپنی تختیاں لگانے سے گریز کرے

The PTI should refrain from placing its plates on our approved projects, Sheikh Abdul Qadoos

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)مسلم لیگ ن کر رہنما سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی شیخ عبدالقدوس نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ہمارے منظور شدہ منصوبوں پر اپنی تختیاں لگانے سے گریز کرے اور اپنے نئے منصوبے تشکیل دے کر ان کے لئے فنڈز مختص کرے انہوں نے یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں ہم نے بلدیہ میں کلرسیداں کے قدیمی قبرستان کی نئی چاردیواری اور عوامی بیت الخلا کی منظوری کے ساتھ ساتھ فنڈز بھی مختص کیئے تھے مگر ہمارے ان منصوبوں کو حکومت کے خاتمے کے بعد فراموش کردیا گیا اور اب انتظامیہ نے ہمارے دور کے منظورشدہ دونوں منصوبوں پر کام شروع کیا ہے مگر ہم اپنے منصوبوں پر پی ٹی آئی کے لوگوں کو اپنے نوں کی تختیاں نہیں لگانے دیں گے انہیں اگر ترقیاتی منصوبوں کا شوق ہے تو یہ نئے منصوبے تشکیل دیں اور ان کے لئے فنڈذ لے کر آئیں انہوں نے کہا کہ عوامی بیت الخلا دیرینہ عوامی مطالبہ ہے مگر انہیں سڑک کے عین اوپر تعمیر کرنا بھی زیادتی ہے یہ شاہراہ عام ہے آنے والے ایام میں یہ جگہ سڑک کی کشادگی یا سروس روڈ کی تعمیر کے لیئے استعمال کی جاسکتی ہے بیت الخلا کسی دوسری مناسب جگہ پر تعمیر کی جائے سڑک پر اس کی تعمیر کی کوشش درست نہیں۔

بریگیڈیئر محمد تاج عباسی کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار

Condolences on the passing of Brigadier Muhammad Taj Abbasi

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)سابق چیئرمینز یوسیز محمد زبیر کیانی،راجہ ندیم احمد،ظفرعباس مغل،سید راحت علی شاہ،محمد نوید بھٹی،راجہ شہزاد یونس، راجہ طلال خلیل،چوہدری شاہد گجر،چوہدری زین العابدین عباس، نمبردار اسد عزیز،تنویرناز بھٹی،راجہ ظفر محمود،حاجی اخلاق حسین،راجہ طارق محمود،چوہدری مختار احمد، راجہ گلستان خان اور دیگر نے سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کے تایا محترم بریگیڈیئر محمد تاج عباسی کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے تمام پسماندگان سے دلی تعزیت کااظہار کیا۔

بلدیہ کلر سیداں کے میونسپل آفیسر کاشف عدنان کیانی کو بغیر کسی شکایت کے کلر سیداں سے مری تبدیل کردیا گیا

Municipal officer Kashif Adnan Kayani transferred from Kallar Syedan to Murree without any complaint.

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)بلدیہ کلر سیداں کے میونسپل آفیسر کاشف عدنان کیانی کو بغیر کسی شکایت کے کلر سیداں سے مری تبدیل کردیا گیا وہ گزشتہ برس ہی کلرسیداں تعنیات ہوئے تھے کہ انہیں یہاں سے مری تبدیل کردیاگیا ان کا شمار محنتی اور دیانتدار افسران میں ہوتا تھا مقامی شہریوں نے ان کے تبادلے پر شدید احتجاج کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دیانتدار افسر کی بلاوجہ ٹرانسفر پی ٹی آئی کی پالیسیوں سے بھی متصادم ہے پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی فوری مداخلت کرکے کاشف عدنان کیانی کا تبادلہ منسوخ کرائیں۔

بھلاکھر کی کئی بستیوں میں طوفان بادوباراں کے 27گھنٹوں بعد بھی بجلی بحال نہ ہوسکی

After several hours of thunderstorms in many villages of Bhakkar, power could not be restored

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی) کلر کی نواحی یوسی بھلاکھر کی کئی بستیوں میں طوفان بادوباراں کے 27گھنٹوں بعد بھی بجلی بحال نہ ہوسکی تھی اور لوگوں کو پانی کے حصول میں شدید مشکلات لاحق تھیں۔

معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ مبشر حسن ستی حج کی سعادت حاصل کر نے بعد وطن واپس آگے

Kahuta; Social and political personality Raja Mobashar returns home after performing Hajj

some image

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔ معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ مبشر حسن ستی حج کی سعادت حاصل کر نے بعد وطن واپس آگے۔سیاسی وسماجی شخصیات کی طرف سے مبارکباد۔گذشتہ روز راجہ مبشر حسن ستی کو فتح جنگ اہر پورٹ پر سے انہیں منیر احمد ستی جنرل کونسلر یوسی پنجاڑ، اعجاز ستی کوٹلی ستیاں، بابو سکندر ستی کوٹلی ستیاں،سیکرٹری شفیق ستی آف نڑھ، افضال عرف دالو، بلال ستی، ارباب ستی، یونس ستی، انیس رفیق ستی، ماسٹر اسحاق ستی، ریحان شفیق ستی، محسن ستی، صیائم ستی، عقیل ستی،غلام حبیب ستی، ملک ثناء چیئرمین غوری اسلام آباد، ارسلان ستی اور دیگر عزیزو اقارب نے پر تباک استقبال کیااور ان کو اپنے گھر میں لائے۔راجہ مبشر حسن ستی کو فریضہ حج ادا کر نے پر سابق MPAراجہ محمد علی،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ کے صدررفاقت جنجوعہ،جنرل سیکرٹری حامد لطیف ستی،سیکرٹری اطلاعات عاصی جنجوعہ،لیگی کارکن عابد اقبا ل عباسی، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پر یس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ نے مبارکباد پیش کی ہے۔

مرزا فرحان مسعودرشتہ ازواج میں منسلک

Wedding of Mirza Farhan celebrated in village Batala

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔ مرزا محمد مسعود آف بٹالہ وائس چیئرمین یوسی دوبیرن خوردکا صاحبزادہ مرزا فرحان مسعودرشتہ ازواج میں منسلک ہو گیا۔مرزا محمد مسعود آف بٹالہ کے صاحبزادے کی دعوت ولیمہ کی تقریب ان کے آبائی گاؤں بٹالہ میں منعقدہوئی جس میں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمد، سابق چیئرمین ایم سی کہوٹہ راجہ ظہور اکبر، فوکل پر سن ایم پی اے پی پی سیون راجہ ذوالفقار علی ستی، سابق کونسلر راجہ گلزار احمد، سابق کونسلر خان طاہر، سابق کونسلر حاجی مر زا جہانگیر،مر زا اشتیاق، مرزا علی رضا،راجہ تنویر ایڈوکیٹ، راجہ راشد ستی، راجہ اخلاق جنجوعہ،صحافی ساجد جنجوعہ،راجہ ساجد آف دھپری، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پر یس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ سمیت کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شر کت کی۔

some image

محکمہ پوسٹل کی ڈاک ترسیل کے ناقص انتظامات جاتلی اور اس سے ملحقہ درجنوں ڈاکخانوں میں ڈاک کا بر وقت نہ پہنچنا معمول بن گیا

Gujar Khan; Post office authorities asked to take notice of late postal deliveries in Jatli region post offices

some image

جاتلی (نامہ نگار)محکمہ پوسٹل کی ڈاک ترسیل کے ناقص انتظامات جاتلی اور اس سے ملحقہ درجنوں ڈاکخانوں میں ڈاک کا بر وقت نہ پہنچنا معمول بن گیاعوام اور سرکاری دفاتر کا اسٹاف بھی اس صورت حال سے سخت پریشان ہمیں جاتلی اور اس سے ملحقہ ڈاکخانوں کی ڈاک پبلک ٹرانسپورٹ کے ذریعے مندرہ بس اسٹاپ پر جا کر وصول کرنی پڑتی ہے عملے کا موقف عوامی و سماجی حلقوں نے اعلی افسران سے مسئلے کے حل کے لیے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق محکمہ پوسٹل کے ڈاک ترسیل کے ناقص انتظامات کے باعث جاتلی اور اس سے ملحقہ ڈاکخانوں کی ڈاک جاتلی پوسٹ آفس میں روازنہ تقریبا 11 بجے کے قریب پہنچتی ہے جس وجہ سے دور دراز کے پوسٹ مین میلوں سفر طے کرکے ڈاک وصول کرنے کے لیے صبع سویرے جاتلی ڈاکخانے پہنچ جاتے ہیں اور ڈاک لیٹ پہنچنے کی وجہ سے انہیں ڈاک کی ترسیل کرتے کرتے شام ہو جاتی ہے جبکہ کہ پوسٹ آفس جاتلی کے عملے کاموقف جاننے کی کوشش کی تو انہوں نے بتایاکہ ہمارے ایک اہلکارکو روزانہ ڈاک وصول کرنے کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ پر سفر کر کے مندرہ بس اسٹاپ پر جانا پڑتا ہے یہ مسئلہ پچھلے کئی سالوں سے چلا آ رہا ہے عوام اور سرکاری دفاتر کے لوگ بھی ڈاک کا بر وقت نہ ملنے کی وجہ سے سخت پریشان ہیں ان کا کہنا ہے کہ بعض اوقات ہماری اتنی اہم ڈاک ہوتی ہے اگر ہمیں بر وقت نہ ملے تو ہمیں بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے انہوں نے اعلی افسران سے مسئلے کے فوری حل کے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

تھانہ روات پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کے غیر قانونی ڈیزل و پٹرول سے بھری گاڑی قبضہ میں لیکر دو ملزمان گرفتار کر لئیے

Rawalpindi; Two arrested for illegaly petrol filled lorry in Rawat

روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)تھانہ روات پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کے غیر قانونی ڈیزل و پٹرول سے بھری گاڑی قبضہ میں لیکر دو ملزمان گرفتار کر لئیے مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایس ایچ او تھانہ روات کاشف اقبال نے روات کلر روڈ پر ناکہ بندی کر کے 1200 لیٹر ڈیزل و پٹرول سے بھری سوزوکی گاڑی ٹی ای452 پکڑ لی جس میں سوار دو ملزمان ڈرائیور محمد ظریف ولد اللہ دتہ نوتھیہ شریف اور ضمیر حسین ولد عبداللہ نوتھیہ شریف کو گرفتار کر لیا پولیس کے مطابق ملزمان برآمدہ پٹرول و ڈیزل کے متعلق کوئی اجازت نامہ یا لائسنس پیش نہ کر سکے جو غیر قانونی طور پر سپلائی کے لئیے لایا جا رہا تھا۔

ڈڈیال میں نیشنل ایکشن پلان مزاق بن کر رہ گیا

Dadyal, AJK; implementation of National plan is being considered as joke

ڈڈیال(نمائندہ خصوصی) ڈڈیال میں نیشنل ایکشن پلان مزاق بن کر رہ گیا ڈڈیال میں جرائم پیشہ افراد کی آمدو رفت جاری اڈوں پر رجسٹریشن نہ ہونے کی وجہ سے ڈڈیال سکیورٹی رسک بن گیا آزاد کشمیر سے باہر جانے والی پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے والے مسافروں کو نیشنل ایکشن پلان کے تحت ایک فارم پر کر کے داخلی اور خارجی پولیس چوکیوں پر جمع کروانے پڑھتے ہیں مگر ڈڈیال میں اس پر عملدرآمد نہیں ہو رہا عوام علاقہ ڈڈیال کی جی او سی مری اور دیگر اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کی سب سے اہم تحصیل ڈڈیال سکیورٹی رسک بن چکا ہے ڈڈیال میں نیشنل ایکشن پلان کی سب سے اہم شق پر عملدرآمد نہیں کیا جا رہا نیشنل ایکشن پلان کے تحت اڈوں سے پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے والے مسافروں کی تفصیلات ایک فارم پر درج کر کے داخلی اور خارجی راستوں پر جمع کروانا پڑتا ہے مگر ڈڈیال انتظامیہ کی ناقص پالیسیوں اور عدم دلچسپی کی وجہ سے اس پر عملدرآمد نہیں کیا جا رہا جس وجہ سے ڈڈیال سکیورٹی رسک بن چکا ہے مسافروں کی تفصیلات نہ ہونے کی وجہ سے کئی جرائم پیشہ افراد محفوظ پناہ گاہ کیلئے ڈڈیال کا رخ کرتے ہیں عوام علاقہ ڈڈیال نے جی او سی مری اور دیگر اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

Picture of the Day