Our _Blog_

Our Daily News

Tuesday 17th September 2019 ----- 17th Muharram, 1441

some image

مستالہ گاوں میں برطانیہ پلٹ فیملی سے لڑائی جھگڑا اور ہوائی فائرنگ کرنے والے 5 ملزمان گرفتار

Gujar Khan; Five arrested in village Mastala over a fight with British Pakistani family .

some image

مستالہ گاوں میں برطانیہ پلٹ فیملی سے لڑائی جھگڑا اور ہوائی فائرنگ کرنے والے 5 ملزمان گرفتار۔ ایس پی صدر ڈویژن رائے مظہر اقبال پولیس نے ملزمان کے خلاف تھانہ جاتلی میں مقدمہ درج کیا تھا۔دونوں فریقین کے مابین زمین کے تنازعہ کی وجہ سے لڑائی جھگڑا ہوا تھا۔گرفتارملزمان طارق، باسط لطیف، عمران محمود، خرم شھزاد اور عدنان محمود شامل ہیں۔

Gujar Khan; Five men have been arrested for a fight in village Mastala with a visiting British family. The five men arrested by Gujar Khan police are being named as Tariq, Basit Latif, Imran Mahmood, Khurram Shezad and Adnan Mahmood. the fight over land dispute as become a major media report.

اقوام متحد ہ اور سلامتی کونسل جیسے بڑے ادارے نے اپنی آنکھوں کو بند کیا ہو ا ہے,حافظ محمد جمیل امام مسجد جامع مسجد غوثیہ ایلزبری

London; Large institutions like the UN have closed their eyes on Kashmir issue;Hafiz M Jamil, Aylesbury

some image

ڈڈیال (ایلزبری یوکے) شہدا کی قربانیوں کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جا سکتا اور بھارت مقبوضہ کشمیر میں میں چالیس دن سے زیادہ کا عرصہ ہو گیا کہ کرفیو لگا ہوا اور نہتے کشمیریوں کیساتھ ظالم وستم ڈھائے جارہے ہیں آج افسوس کامقام ہے کہ اقوام متحد ہ اور سلامتی کونسل جیسے بڑے ادارے نے اپنی آنکھوں کو بند کیا ہو ا ہے ان خیالات کا اظہار حافظ محمد جمیل امام مسجد جامع مسجد غوثیہ ایلزبری یوکے نے جمعہ کے خطبہ کر دوران کے کیا انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو تقربیاً70سال سے زیادہ کا عرصہ ہو گیا ہے کیا اقوام متحدہ اور سلامتی کو نسل کو مقبوضہ کشمیر میں ظلم وستم نظر نہیں آتے ہیں جو بے گنا ہ مظلوم کشمیر بچوں اور عورتوں کو بے آبرو کیا جارہا ہے 40دن سے نہ کھانے کو کچھ ہے ہسپتال بند فون کی سروس بند اور پورے کشمیر کو جیل بنا یا دیا گیا ہے کشمیریوں کو انہی کے گھروں میں دفن کیا جانے لگا ہے مساجد،سکول،کالج بھی بند ہے مودی سرکاری نے کشمیر یوں کی نسل کشی کر رہا ہے کیا اس طرح سے آواز کو دبایا جا سکتا ہے نہیں اگر یہی سلسلہ چلتا رہا تو ایک دن کشمیرمسلمانوں کو سوچنا ہو گا کیا ہم کشمیر بھائیوں کہ ساتھ ایسا ظلم برداشت نہیں کر سکتے ہیں ہم وزیراعظم پاکستا ن سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کشمیر یوں کو کیسے بچایا جاسکتا ہے اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کو نظر نہیں آتا کہ کشمیرمیں کیا کچھ نہیں ہو رہا ہے کیا یہ بڑے نام صرف نام کی حد تک محدود ہو کر راہ گئے ہیں باقی قوموں کو تو انصاف ملتے ہے لیکن مسلمانو ں کوکیوں نہیں یہ تفریق کیوں ہے اس کو فوری ختم ہونا چاہیے۔

Aylesbury, UK; Hafiz Mohammad Jamil Imam at Jammia Masjid Ghaussia, Aylesbury has deplored united nations and other institutions for turning blind on people of Jammu Kashmir who have been terrorised by Indian brutal regime.

برٹش کونسل کے زیر اہتمام گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کنوہا نمبر 1 میں انٹرنیشنل سکول ایوارڈ 2019 اور طالبات کی تربیت کیلئے ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا

Kallar Syedan; annual awards held at girls high school, Kanoha under British council

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)برٹش کونسل کے زیر اہتمام گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کنوہا نمبر 1 میں انٹرنیشنل سکول ایوارڈ 2019 اور طالبات کی تربیت کیلئے ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا،سائنس ٹیچر ماہ رخ مظہر نے بتایا کہ مقامی میڈیا کو بتایا کہ اس پروگرام کا براہ راست تعلق تعلیم سے ہے۔اس ایوارڈ کے تحت سکول کے بچوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا بھر پور موقع ملتا ہے جو ہمارے امتحانی اور تعلیمی سٹرکچرکے کمزور ہونے کی وجہ سے ہمارے بیشتر بچوں کو نہیں مل پاتا۔انہوں نے بتایا کہ اس ورکشاب کا مقصد تعلیم، ثقافت اور عالمی ترقیاتی پروگرام سے ہے۔ان سرگرمیوں کے انعقاد اور شیئرنگ کے ثبوت اکٹھے کر کے برٹش کونسل کے مہیا کردہ پورٹ فولیو میں ڈال کر جمع کرودیا جاتا ہے جو باقاعدہ جانچ پڑتال کے بعد رزلٹ میں اس کو پاس یا اگر کسی وجہ سے کوئی کمی رہ گئی ہوتو تفصیلی رزلٹ کیساتھ ایک میٹنگ میں سکول کے پروگرام کوارڈینیٹر کو مطمئن کیا جاتا ہے اور آئندہ سال کیلئے رہنمائی بھی لی جاتی ہے۔

some image

چوہدری محمد عارف انتقال کر گئے نماز جنازہ آج بروز بدھ دن گیارہ بجے تل خالصہ میں اد اکی جائے گی

Ch M Arif passed away in village Tal Khalsa

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)الخدمت فاؤنڈیشن تحصیل کلر سیداں کے صدر چوہدری ابرار حسین کے خسر اور الحاج خالد رضا کے والد محترم چوہدری محمد عارف انتقال کر گئے نماز جنازہ آج بروز بدھ دن گیارہ بجے تل خالصہ میں اد اکی جائے گی۔

ذمرد حسین ولد عبدالرزاق سکنہ موہڑہ لنگڑیال چوآخالصہ کی نعش کلر سیداں کے قبرستان سے ملی

Body of Zamurad Hussain of village Morra Langrayal, Choa Khalsa found at Kallar graveyard

some image

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)48سالہ محنت کش ذمرد حسین ولد عبدالرزاق سکنہ موہڑہ لنگڑیال چوآخالصہ کی نعش کلر سیداں کے قبرستان سے ملی جسے فوری طور پر تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔خیال کیا جاتا ہے کہ ان کی موت دل کا اچانک دورہ پڑنے سے ہوئی مگر حتمی فیصلہ ڈاکٹروں کی رائے کے بعد کیا جائے گا۔

,کہوٹہ پولیس نے بھاری رشوت لے کر مجھ پر اور میرے ساتھیوں پر جھوٹا، بے بنیاد اورمن گھڑت مقدمہ درج کیا,آصف ربانی قریشی ۔

Kahuta ; Police filed a false, baseless and fabricated case against me and by taking huge bribe, Asif Rabbani Qureshi.

some image

کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام, عمران ضمیر صدر پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل کہوٹہ و صدر الفتح گروپ اصف ربانی قریشی نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ کہوٹہ پولیس نے بھاری رشوت لے کر مجھ پر اور میرے ساتھیوں پر جھوٹا، بے بنیاد اورمن گھڑت مقدمہ درج کیا۔میں حلفا کہتا ہوں کہ نہ ہی میں موقع پر موجود تھا اور نہ میں نے کسی کی زمین پر قبضہ کیا ہوا ہے۔ قبضہ مافیا سے ڈر کر اپنے حقوق سے دست بردار نہیں ہو سکتا۔ مجھے فون اور فیس بک پرغلط پوسٹیں لگا کرذہنی پریشان کیا جا رہا ہے۔ تیس سال سے زائدعرصہ میری مالکیتی آراضی ہے۔میرے والد نے بطور سٹی ناظم اور میں نے ہمیشہ عوامی فلاح و خدمت کی سیاست کو فروغ دیا۔میں نے جن افراد کو جگہ فروخت کی انکے ساتھ سکندر سلطان وغیرہ نے جھگڑا کیا اور وہ زخمی ہوئے۔ میں نے تھانہ میں درخواست دی ایم ایل آر ہونے کے باوجود تھانہ کہوٹہ نے نہ مقدمہ درج کیا نہ مجھے تحفظ فراہم کیا۔آصف ربانی قریشی نے کہا کہ مجھ پر غلط مقدمہ سرا سر بے بنیاداور تھانہ کہوٹہ کے صفدرنے بھاری رشوت لیکر مقدمہ درج کیا۔ میرے پاس کلاشنکوف کا لائسنس بھی موجود ہے میری گاڑی میں جو پسٹل رکھے گئے وہ میرے نہیں ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ میں نے یہ جگہ نثار ستی کو فروخت کر دی ہے۔جو وقوعہ میں زخمی بھی ہوا مگر با اثر قبضہ گروپ کی وجہ سے ہماری رپورٹ پولیس نے درج نہ کی۔ آصف ربانی نے کہا کہ میں نے جرگہ میں بھی کہا کہ اگر کسی کی ایک مرلہ بھی زمین ہے تو میں اسکو دو مرلہ دینے کے لیے تیار ہوں آصف ربانی نے کہا کہ میں جھوٹے مقدمات سے ڈرتا نہیں نہ ہی بنلیک میلنگ میں آؤنگا زندگی موت اللہ کے ہاتھ میں ہے میرے مخالفین راضی نامہ کی منت کرنے کے بجائے سامنے آئیں میں کسی سے لڑائی جھگڑا نہیں کرتا میرے پاس لیگل ٹیم موجود ہے۔ قانونی کاروائی کا حق رکھتا ہوں۔ انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اگر بجٹ نہیں ہے ترقیاتی کام نہیں کر سکتے تو کم از کم پولیس و دیگر اداروں کو درست کریں تا کہ عوام کو تحفظ مل سکے۔اعلی حکام نوٹس لیں۔

دولتالہ کے ساتھ چک بیلی خان کو بھی تحصیل کا درجہ دینے کا اعلان کیا جائے

Rawalpindi; Public demand for Chak Bale Khan to be given Tehsil status alongside Daultala

چک بیلی خان(نامہ نگار) متحدہ کونسل برائے ترقی و انصاف کے جنرل سیکرٹری قاضی محبوب سلطان نے کہا ہیکہ چک بیلی خان کو مکمل تحصیل کا درجہ ملنق وقت کی ضرورت ہے انھوں نے کہا کہ چک بیلی خان وہ واحد علاقہ ہے جہاں کے لوگوں کو گھنٹوں کا سفر طے کر کے اپنے معاملات کے حل کے لئے راولپنڈی جا نا پڑتا ہے جبکہ ضلع راولپنڈی سے منسلک دیگر تحصیلیں انتہائی قریب واقع ہیں حال ہی میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی جانب سے بنائی جانے والی نئی تحصیلوں میں دولتالہ بھی تحصیل گوجر خان سے صرف چند کلومیٹر پر واقع ہے جبکہ چک بیلی خان کا وسیع علاقہ انتیائی طویل دوری پر ہے انھوں نے علاقہ کے ایم این اے وفاقی وزیر جناب غلام سرور خان اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب جناب عثمان بزدار سے اپیل کی ہے کہ دولتالہ کے ساتھ چک بیلی خان کو بھی تحصیل کا درجہ دینے کا اعلان کیا جائے

آزاد جموں و کشمیر بار کونسل کی کال پر بار ایسوسی ایشن ڈڈیال کا قافلہ صدر بار چوہدری صابر ایڈووکیٹ کی قیادت میں اقوام متحدہ آفس اسلام آباد کی طرف روانہ

Dadyal, AJK; Bar association Dadyal to hold protest at united nations in Islamabad

some image

ڈڈیال (نمائندہ خصوصی) آزاد جموں و کشمیر بار کونسل کی کال پر بار ایسوسی ایشن ڈڈیال کا قافلہ صدر بار چوہدری صابر ایڈووکیٹ کی قیادت میں اقوام متحدہ آفس اسلام آباد کی طرف روانہ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم،کرفیو، انسانی حقوق کی پامالی اور بھارتی آئین میں مقبوضہ کشمیر کے سٹیٹس میں کی گئی تبدیلی کے خلاف اقوام متحدہ آفس اسلام آباد کے سامنے بھرپور احتجاج کریں گے ڈڈیال بار تفصیلات کے مطابق آزاد جموں کشمیر بار کونسل کی کال پر ڈڈیال بار ایسو سی ایشن کا قافلہ صدر بار چوہدری صابر ایڈووکیٹ کی قیادت میں قافلہ اقوام متحدہ آفس اسلام آباد کے سامنے دھرنا دینے کیلئے اسلام آباد کی طرف روانہ ہوئے قافلے میں ڈڈیال بار کے عہدیداران و ممبران کی بڑی تعداد شامل تھی۔

Picture of the Day