Our _Blog_

Our Daily News

Wednesday 18th September 2019 ----- 18th Muharram, 1441

some image

گوجرخان ڈکیتی کی واردات، ڈاکوؤں نے مزاحمت پر تاجر کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا

Gujar Khan; Armed robbery incident, robbers shoot a businessman at Awais medical store .

some image

پوسٹ آفس گوجرخان سے ملحقہ گلی میں ڈکیتی کی واردات، مزاحمت پر فائرنگ، تاجر زخمی ابتدائی طبی امداد کے بعد راولپنڈی ریفر کر دیا گیا، ایس ایچ او گوجرخان اورنگزیب خان نفری کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے، تفصیلات کے مطابق ڈاکخانہ کے ساتھ ملحقہ گلی میں واقع اویس میڈیکل سٹور پر شام کے وقت چار مسلح ڈاکوؤں نے اچانک دھاوا بول دیا،شیخ اویس ولد شیخ عبدالحکیم پر ڈاکو نے اس وقت فائر کھول دیا جب اس نے مزاحمت کی ایس ایچ او گوجرخان اورنگزیب نفری کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے پولیس نے مضروب کے بیان قلمبند کیے شیخ اویس کو شدید زخمی حالت میں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال گوجرخان لایا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد راولپنڈی ریفر کردیا گیا

Gujar Khan; Four armed men attacked Awais medical store near post office, The owner Sheikh Awais was shot and injured as he stood up against the four armed men. Sheikh Awais was taken to thq hospital from where he was shifted to Pindi due to his serious condition, Gujar Khan police are investigating the incident.

ریڈنگ میں نادرا سرجری کے انعقاد کا اعلان

London; Nadra surgery to be held in Reading on 22nd September

لندن ; کمیونٹی کو قونصلر سروسز کی موثر فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ہائی کمیشن فار پاکستان ان لندن نادرا موبائل رجسٹریشن ٹیم کے لندن سے ملحقہ علاقوں میں باقاعدگی سے دوروں کا انتظام کرتا ہے۔ اس ماہ ٹیم اس علاقے کے شہریوں کو نادرا کی خدمات فراہم کرنے کے لیے ریڈنگ کا دورہ کرے گی۔ ٹیم 22ستمبر 2019ء کو دوپہر10بجے سے2بجے تک پاکستان کمیونٹی سینٹر پارک ہال، آر جی ون3پی اے کا دورہ کرے گی۔ نارمل نیو اسمارٹ این آئی سی او پی کی فیس54پونڈ ہوگی، اس کا ڈلیوری ٹائم7تا8ہفتے ہوگا۔ ارجنٹ نیو اسمارٹ این آئی سی او پی کی فیس67پونڈ ہوگی اور اس کا ڈلیوری ٹائم4تا5ہفتے ہوگا۔ ایگزیکٹو نیو اسمارٹ این آئی سی او پی کی فیس82پونڈ ہوگی اور اس کا ڈلیوری ٹائم ایک تا2ہفتے ہوگا۔ کمیشن نے پھر وضاحت کی ہے کہ مذکورہ فیس کے علاوہ کوئی اضافی چارجز وصول نہیں کیے جائیں گے۔ کمیونٹی کو قونصلر سروسز کی موثر فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ہائی کمیشن فار پاکستان ان لندن نادرا موبائل رجسٹریشن ٹیم کے لندن سے ملحقہ علاقوں میں باقاعدگی سے دوروں کا انتظام کرتا ہے۔ اس ماہ ٹیم ان علاقوں کو نادرا کی َخدمات فراہم کرنے کے لئے الفورڈ کا دورہ کرے گی۔ ٹیم21ستمبر2019ء کو دوپہر10بجے سے2بجے تک مسجد اویس قرنی103-107بیلگریو روڈ ایل جی ون3ایل جی میں دستیاب ہوگی۔ نارمل نیو اسمارٹ این آئی سی او پی کی فیس54پونڈ ہوگی اور اس کا ڈلیوری ٹائم7 تا8ہفتے ہو گا،ارجنٹ نیو سمارٹ این آئی سی او پی کی فیس 67پونڈ ہو گی اس کا ڈلیوری ٹائم4 تا5ہفتے ہوگا۔ ایگزیکٹو نیو اسمارٹ این آئی سی او پی کی فیس82پونڈ ہوگی۔ اس کا ڈلیوری ٹائم ایک سے دو ہفتے ہے۔ کمیشن نے وضاحت کی ہے کہ بیان کردہ فیس کے علاوہ کوئی اضافی چارج وصول نہیں کیا جائے گا۔

کلر سیداں کے قریب چوکپنڈوری میں چوری کی واردات میں نامعلوم چور لاکھوں روپے مالیت کے موبائل فونز اور دیگر اشیاء سمیٹ کر فرار ہو گئے

Kallar Syedan; Large sum amount of mobile phones stolen in a burglary in Chauk Pindori

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)کلر سیداں کے قریب چوکپنڈوری میں چوری کی واردات میں نامعلوم چور لاکھوں روپے مالیت کے موبائل فونز اور دیگر اشیاء سمیٹ کر فرار ہو گئے۔پولیس چوکی چوکپنڈوری نے درخواست وصول کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔بشیر ساجد سکنہ محلہ حیدر تھانہ روڈ کلر سیداں نے درخواست میں تحریر کیا کہ میں چوکپنڈوری میں کنگ کمپیوٹراینڈ موبائل کمیونیکیشن کے نام سے کاروبار کرتا ہوں۔گزشتہ شام دکان بند کر کے گھر چلا گیااور دوسرے دن صبح چوکیدار نے اطلاع دی کہ جلد دکان پر پہنچو آپ کی دکان کے تالے ٹوٹے ہوئے ہیں جس پر میں فوری طور پر دکان پر پہنچ گیا تو دیکھا کہ دکان کے تالے ٹوٹے ہوئے ہیں اور دکان کے اندر سامان بکھرا پڑا ہے۔جانچ پڑتال کے بعد معلوم ہوا کہ ہارڈ ڈسک جس میں کافی ڈیٹا محفوظ کیا ہوا تھا،بوفر سسٹم،نئے اور پرانے موبائل فونز تعدادی 14،موبائل فونز اسسریز،کمپیوٹر اسسریز،میموری کارڈز،26 عدد ریمز،کمپیوٹر ماؤسز اور کاؤنٹر کی دراز میں رکھی گئی تین ہزار روپے کی کیش چوری کر کے لے گئے ہیں۔

کلرسیداں شہر اور مضافات میں آئیسکو سب ڈویژن کی غفلت لاپرواہی اور نااہلی کے سبب بجلی پوری رات بند رہی

Electricity was shut down all night due to negligence and incompetence of ISCO subdivision

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)کلرسیداں شہر اور مضافات میں آئیسکو سب ڈویژن کی غفلت لاپرواہی اور نااہلی کے سبب بجلی پوری رات بند رہی اور عملہ خواب خرگوش کے مزے لیتا رہا عدلیہ کی بجلی اس وقت بحال کی گئی جب ذمہ داران کی گرفتاری کے لئے پولیس روانہ ہوچکی تھی صورتحال سے ارکان اسمبلی کے فوکل پرسن راجہ محمد ثقلین کو بھی آگاہ کردیا گیا تفصیلات کیطابق گزشتہ روز کلرسیداں کے نواحی گاؤں بمعہ میں بجلی کی لاہن ٹوٹنے سے برقی رو معطل ہوئی آئیسکو کلرسیداں کو اطلاع کی گئی مگر سارا دن گزر گیا پھر رات بھی گزر گئی اور اگلے روز بجلی کی بحالی ممکن ہوئی اسی طرح گزشتہ شب شہر کے موضع کلرسگوال چھنی اور پنی میں بجلی 9بجے بند ہوئی ذمہ داران کو اطلاع کی گئی مگر انہوں نے اس جانب توجہ نہ دی اور یہاں بھی نصف گھنٹے کا کام 14گھنوں کے بعد کیا گیا اور سینکڑوں لوگوں نے رات حکومت اور آئیسکو کو کوستے ہوئے گزاری اسی طرح مقامی عدلیہ کی بجلی بھی منقطع ہو گئی تھی جس کی اطلاع ہونے کے باوجود اس کی مرمت اس وقت تک ضروری نہیں سمجھی گئی جب عدلیہ کی جانب سے ذمہ داران کی گرفتاری کے لئے پولیس ان کے دفتر نہیں پہنچ گئی پھر فوری طور پر عدلیہ کی بجلی بحال کی گئی مقامی شہریوں اور صارفین نے پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی صداقت علی عباسی اور راجہ صغیراحمد کے فوکل پرسن راجہ محمد ثقلین کو بھی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ کلر سب ڈویژن میں صارفین کے مسائل پر کوئی توجہ نہیں دی جاتی محض شہر کے اندر بھی فیوز کی تبدیلی بھی دوسے تین گھنٹوں کے بعد ہوتی ہے سفارشی اور نااہل لوگوں کو اختیارات دے کر حکومت کو بدنام کیا جارہا ہے انتہائی جونیئر اور ناتجربہ کار لوگوں کو بھاری ذمہ داریاں دے کر لوگوں کی مشکلات میں آئے روز اضافہ کیا جارہا ہے انہوں نے اعلی حکام سے آئیسکو سب ڈویژن کا قبلہ درست کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

عمران خان نے انتخابات میں عوام کو جو سبز باغ دیکھائے تھے ان کا حساب لیا جائے گا

The green garden that Imran Khan showed to the people in the elections will be accounted for,Ch Zain Al Abdeen

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق سٹی نائب ناظم چوہدری زین العابدین عباس نے کہا ہے کہ مریم نواز کیخلاف سیاسی انتقام پر مبنی پٹیشن اپنی موت آپ مر گئی ہے۔ملک میں جمہوریت کی بحالی،اور آئین کی سربلندی کیلئے اپنی جدو جہد جاری رکھیں گے۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معاشی صورتحال ابتر ہے جبکہ غیر یقینی صورتحال میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔پی ٹی آئی کی حکومت نے پہلے ایک سال میں عوام کو غربت مہنگائی اور ڈینگی وائرس کے سوا کچھ نہیں دیا،پی ٹی آئی کی حکومت خود کسی ڈینگی وائرس سے کم نہیں۔انہوں نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار غریب عوام کیلئے سرکاری ہسپتالوں میں مفت علاج کی سہولت ختم کر دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ وقت قریب آ رہا ہے جب لوگ خود حکومت کیخلاف کھڑے ہونگے،معاشرے کا ہر طبقہ چیخ رہا ہے مگر نااہل حکومت خواب خرگوش کے مزے لوٹ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے ملکی معیشت کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے۔لاکھوں نوجوان بے روزگار ہو گئے ہیں جبکہ تاجر طبقہ ٹیکسوں کی بھرمار سے معاشی مسائل کا شکار ہو گیا ہے۔ عمران خان نے انتخابات میں عوام کو جو سبز باغ دیکھائے تھے ان کا حساب لیا جائے گا۔

مبشر حسن ستی کو حج کی سعادت حاصل کر نے پر ن لیگ تحصیل کہوٹہ کے رہنماؤں کی طرف سے مبارکباد

Kahuta; Mobashar Hassan Satti congratulated on return from Hajj

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔ مبشر حسن ستی کو حج کی سعادت حاصل کر نے پر ن لیگ تحصیل کہوٹہ کے رہنماؤں کی طرف سے مبارکباد۔مسلم لیگ ن تحصیل کہوٹہ کی ن سیاسی وسماجی شخصیت راجہ مبشر حسن ستی گذشتہ دنوں فریضہ حج کی اداہگی کے وطن واپس آئے ہیں ان کو حج کی ادا ہگی پر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ کے صدر رفاقت جنجوعہ، مسلم لیگ ن تحصیل کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصت حاجی ملک منیر اعوان، مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ کے سیکرٹری اطلاعات عاصی جنجوعہ اور مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ کے جنر ل سیکرٹری حامد لطیف ستی نے ان کی رہائش گاہ جا کر ان کو مبارکباد پیش کی۔

some image

شاہد خاقان عباسی نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کو فروغ دی,راجہ عباس پپو

Shahid Khaqan Abbasi has always promoted politics of principles, Raja Abbas Papu

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔ ن لیگ کی سیاسی وسماجی شخصیت راجہ عباس پپو سابق جنر ل کونسلر یوسی مٹورنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوہے کہا کہ شاہد خاقان عباسی نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کو فروغ دیا۔ شاہد خاقان عباسی نے حلقہ این اے 57جو کہ پہلے حلقہ 50تھا اس میں بے شمار ترقیاتی کام کر ائے ہیں انہوں نے جو کہوٹہ شہر اور اس سے معلقعہ یونین کونسلوں میں جو سوئی گیس کاتحفہ دیا ہے وہ ان کا عوام پر ایک بہت بڑا احسان عظیم ہے یوسی ہوتھلہ،یوسی مواڑہ، یوسی مٹور، یوسی دوبیرن خورد، یوسی کھڈیوٹ کے بیشتر علاقوں کی عوام آج سوئی گیس سے مستعفید ہیں اہل علاقہ جولیاں اٹھا کر ہمارے عظیم قاہد سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم اہل علاقہ سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کے جانثار ساتھی مسلم لیگ ن کے سر مایہ ضلعی جنرل سیکرٹری راجہ شوکت اقبال جنجوعہ کی عظمت کو بھی سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنے علاقے کی عوام کے مسائل حل کر نے اپنا اہم کر دار ادا کیا ہے انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن کل ہوں یا 2023میں کامیابی ہمارے عظیم قاہد سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کا مقدر بنے گی اس موقع پر سابق ممبر کاظم، حاجی ناظم اور دیگر افراد بھی موجودتھے۔

اسلام آباد میں پلاٹوں کی الاٹمنٹ پرپابندی عائد

Rawalpindi; Court orders ban on allotments of plots in Islamabad

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے اسلام آباد میں پلاٹوں کی الاٹمنٹ پر تا حکم ثانی پابندی عائد کر دی ۔ چیف جسٹس نے سی ڈی اے کو ہدایت کی ہے کہ سی ڈی اے آئندہ حکم نامے تک پلاٹوں کی الاٹمنٹ نہ کرے ۔ متاثرین کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کے دوران وکیل عدنان رندھاوا نے کہا کہ حکومت نے ہماری زمین پر سیکٹرز بنا لئے لیکن آج تک معاوضہ نہیں دیا ، 13سال قبل زمین لی 2008 میں ایوارڈ بھی ہو چکا ، سی ڈی اے خود مان رہا ہے پھر بھی عمل درآمد کرنے کے لئے تیار نہیں جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ سی ڈی اے بااثر لوگوں کو پلاٹ دے رہا ہے اور متاثرین کیلئے پیسے نہیں ہیں ، متاثرین کے حوالے سے سی ڈی اے معاملات کو دیکھے۔ اس پر وکیل نے کہا کہ سنگڑیال کی زمین پر ڈی 12اور ڈی 13بنائے گئے ، عدالت نے مذکورہ بالا ہدایات کے ساتھ فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت دو ہفتے تک ملتوی کر دی ۔

کشمیریوں کی حمایت اور یکجہتی کا حق ادا کر دیا۔ہزارون افراد کا ریلہ سڑکوں پر نکل آیا۔فریڈم مارچ چکسواری کی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع

Thousands come out in Chakswari for freedom march in solidarity with Kashmiri in occupied Kashmir

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) سابق مشیر اطلاعات وزیر اعظم وسابق صدر چکسواری پریس کلب یاسر ممتاز چوہدری اور چکسواری پریس کلب کی کال پر چکسواری کے غیور باسی مودی اور بھارتی افواج جموں،لداخ اور ویلی میں عوام پر ظلم و ستم کے خلاف گھروں سے باہر نکل آئے۔ بازارمکمل بند مکمل شٹر ڈاؤن۔سکولوں اور کالجوں کے طلباء،مدارس کے طلباء،تاجر برادری اور سو ل سوسائٹی کے ارکان سڑکوں پر نکل آئے۔مارچ میں تمام سیاسی جماعتوں کے کارکنان سمیت سابق وزیر اعظم چودھری عبدالمجید نے بھی شرکت کی۔ مودی کے خلاف شدید نعرے بازی۔چکسواری بازار لے کر رہیں گے آزادی،ہے حق ہمارا آزادی،غاصبو کشمیر ہمارا چھوڑ دو۔ہمارا حق خود ارادیت دو،کے نعروں سے گونج اٹھا۔ اہلیان چکسواری نے نہتے بے بس کشمیریوں کی حمایت اور یکجہتی کا حق ادا کر دیا۔ہزارون افراد کا ریلہ سڑکوں پر نکل آیا۔فریڈم مارچ چکسواری کی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع۔ تفصیلات کے مطابق حریت رہنما و سابق میڈیا ایڈوائزر و سابق صدرچکسواری پریس کلب یاسر ممتازچودھری و چکسواری پریس کلب کی کال پر چکسواری کے نوجوان طلباء،مدارس کے طلباء سول سوسائٹی اور تاجر برادری نے بھر پور تعاون کرتے ہوئے فریڈم مارچ میں شرکت کی۔آزادی مارچ گورنمنٹ ڈگری کالج چکسواری گراوٗنڈ سے شروع ہوا۔مارچ مین بازار سے ہوتا ہوا حمید آباد کالونی میں اختتام پذیر ہوا۔ مارچ کے شرکاء نے بھارتی فوج،مودی اور بھارتی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔چکسواری بازار آزادی کے نعروں سے گونج اٹھا۔ نوجوان سماجی و حریت رہنما یاسر ممتاز چودھری کی کال پر چکسواری کے باسی سڑکوں پر نکل آئے۔ مارچ پر امن طریقے سے حمید آباد چوک مین اختتام پذیر ہوا۔

Picture of the Day