Our _Blog_

Our Daily News

Thursday 19th September 2019 ----- 19th Muharram, 1441

some image

برٹش پاکستانی تاجر جواد سہراب کی بھائی کے قاتلوں کو سزا دینے کی اپیل

London; British Pakistani businessman Jawad Sohrab appeals to punish brother’s killers .

some image

لندن ; ایک برٹش پاکستانی تاجر جواد سہراب نے اپنے بھائی فہد ملک کی تیسری برسی پر قتل کے اس واقعے پر انصاف فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔ انھوں نے یاد دلایا ہے کہ ایک کرمنل سنڈیکیٹ نے ان کے بھائی کو قتل کیا ہے اور اگر اسے سزا نہ دی گئی تو وہ مزید بہت سے قتل کرسکتا ہے اور تباہی مچا سکتا ہے۔ ٹوری پارٹی کی سابق کیبنٹ منسٹر سعیدہ وارثی، لیبر پارٹی کی رکن پارلیمنٹ ناز شاہ، خالد محمود اور سماجی انصاف کے کارکن جبران ناصر نے اپنے بیان میں سوشل میڈیا پر اس کی حمایت کی ہے، اس قتل کے الزام میں 3 ملزمان کو قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیاہے اور وہ جیل میں ہیں، عدالتیں ان کی ضمانتوں کی درخواستیں مسترد کرچکی ہیں اور مقدمہ حتمی مرحلے میں ہے اور چند ہفتوں میں اس پر فیصلہ متوقع ہے۔ جواد ملک کو قتل کے ملزمان کی جانب سے، جنھیں کرمنل نیٹ ورک کی حمایت حاصل ہے، سخت چیلنج اور حربوں کا سامنا کرنا پڑا۔ جواد ملک کو اس وقت تشویش لاحق ہوئی تھی، جب ایک ملزم کو افغانستان فرار ہونے کی کوشش کے دوران طورخم کی سرحد سے گرفتار کیا گیا تھا اور اگر اسے رہا کیا گیا تو وہ دوبارہ یہ کوشش کرسکتاہے۔

London; Jawad Sohrab, a British Pakistani businessman, has appealed for justice on his brother Fahad Malik’s Pictured above) third death anniversary who was murdered in Islamabad. He reminded that a criminal syndicate killed his brother and could kill many more if they are not punished.

تھانہ کلر سیداں کی حدود میں وحشیانہ تشدد کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔ملزمان تشدد زدہ نوجوان سے پاؤں پڑ کر معافی مانگنے کا مطالبہ

Kallar Syedan; Two arrested for torchering a teenager and making a video

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)تھانہ کلر سیداں کی حدود میں وحشیانہ تشدد کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔ملزمان تشدد زدہ نوجوان سے پاؤں پڑ کر معافی مانگنے کا مطالبہ کرتے رہے۔متاثرہ نوجوان کی چچی شازیہ بی بی فریاد لے کر سی پی اور اولپنڈی کے پاس پہنچ گئی جس پر سی پی او نے تھانہ کلر سیداں کے ایس ایچ او کو ملزمان کو فوری گرفتار کرنے اور ان کیخلاف مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کئے جس پر پولیس نے دو ملزمان تبریز اختر اور شہباز علی کو گرفتار کر کے حوالات بند کر دیا۔تفصیلات کے مطابق مسماۃ شازیہ اللہ دتہ دختر اللہ دتہ (مرحوم) سکنہ ڈھیری مرزیاں داخلی باغ بوٹا شاہ باغ نے سی پی او راولپنڈی کو دی گئی درخواست میں تحریر کیا میں 8 ستمبر دن دو بجے اپنے کھیت میں کام کر رہی تھی جبکہ میرا بھتیجا راحت اقبال میر ے ساتھ کام کر رہا تھا،ارمان عرف پیرو موٹر سائیکل پر میرے پاس آیا اور میرے بھتیجے کو کہا کہ ایک دوست کے والد کے نماز جنازہ پر جانا ہے لہذا میرے ساتھ چلوجس پر میرا بھتیجا اس کے ہمراہ جنازے پر چلا گیااور دو دن گھر نہ آیا۔میرے تلاش کرنے پر مجھے گاؤں کے ایک لڑکے نے ویڈیو دیکھائی جس میں راحت پر تشدد کیا جا رہا ہے۔ملزمان ویڈیو میں تشدد کیساتھ جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیتے رہے اور اس سے پاؤں پکڑ واکر معافی بھی منگوائی۔شور شرابہ کرنے پر گاؤں کے لوگوں نے اس کی جان بچائی۔میرے بہت تلاش کرنے پر مجھے معلوم ہوا کہ میرا بھتیجا میری بہن کے گھر پر ہے۔میری منت سماجت پر وہ گھر واپس آیا اور بتایا کہ اس دن تبریز عرف راجو نے گن پوائنٹ پر جان سے مارنے کی دھمکی دی، تشدد کی جو ویڈیو بنائی گئی تھی وہ ان لڑکوں نے سوشل میڈیا پر وائرل کر دی۔اب وہ فون کر کے قانونی کارروائی سے روکنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔پولیس چوکی چوکپنڈوری میں قانونی کارروائی کیلئے درخواست لے کر گئی مگر انچارج پولیس چوکی سب انسپکٹر اسرار حسین نے کوئی کارروائی نہ کی۔

Kallar Syedan; Tabraiz Akhtar and Shabaz Ali of Shah Bagh have been arrested for torturing and humiliating Rahat Iqbal and making a video and then publishing it. Both men have been arrested by Kallar police.

محکمہ پولیس کو ایک سازش کے تحت ویڈیو وائرل کے ذریعے بدنام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے

Video being published to discredit the police

کلر سیداں (اکرا م الحق قریشی)ایس پی صدر ڈویژن رائے مظہر اقبال نے کہا ہے کہ میڈیا پولیس کے مثبت پہلوؤں کو بھی اجاگر کرے۔محکمہ پولیس کو ایک سازش کے تحت ویڈیو وائرل کے ذریعے بدنام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے مگر پولیس کے اچھے کاموں کو بھی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے بدھ کے روز تھانہ کلر سیداں میں اچانک دورے کے موقع پر مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس عوام کی محافظ ہے مگر چند کالی بھیڑیں محکمہ پولیس کو بدنام کرنے کی سازش میں مصروف کار ہیں۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی فورس کے بہترین امیج کی بنیاد اس کا اچھا اخلاق ہے، اچھا وقار اچھے اخلاق سے پیدا ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس ڈسپلن پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا،ہمیں پولیس کا وقار بلند کرنا ہے اور محکمہ پولیس اور عوام کے درمیان پیدا ہونے والی خلیج کو ختم کرنا ہے جس کیلئے میڈیا بہتر کردار ادا کر سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ نااہل اور بدنامی کا سبب بننے والے پولیس اہلکاروں اور آفسران کی محکمہ میں کوئی جگہ نہیں۔پولیس کا اولین مقصد دیانتداری،خوش اخلاقی اور عوام کا تحفظ اور ان کی مدد کرنا ہے۔پولیس آفسران و اہلکار عوام کی خدمت کو اپنے منشور کا حصہ بنائیں اور شہروں کی داد رسی اس انداز میں کریں کہ اس کا اثر نمایاں ہوتا دیکھائی دے، اس سے عوام کا پولیس پر اعتماد بھی بڑھ جائے گا۔قبل ازیں ایس پی صدر نے راحت اقبال نامی نوجوان پر تشدد کرنے اور اسے پاؤں پڑ کر معافی مانگنے پر مجبور کرنے کے سلسلہ میں منظر عام پر آنے والی ویڈیو کے باعث گرفتار ہونے والے دو ملزمان تبریز اختر اور شہباز علی سے کیس کے پس منظر کے بارے تفصیلات معلوم کیں۔بعد ازاں ایس پی نے فرنٹ ڈیسک کا بھی دورہ کیا۔ایس ایچ او انسپکٹر بشارت عباسی اور تھانہ محرر قاسم بھی ان کے ہمراہ تھے۔

محلہ نئی آبادی کے دلاور جاوید کے قبضہ سے چھ لیٹر جبکہ محمد فاروق نامی منشیات فروش کے قبضہ سے پانچ لیٹر دیسی شراب برآمد

Two arrested in possession of alcohol in Chauk Pindori

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)تھانہ کلر سیداں پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر راجہ شبریز اسلم نے دوران گشت چوکپنڈوری کے نواحی محلہ نئی آبادی کے دلاور جاوید کے قبضہ سے چھ لیٹر جبکہ محمد فاروق نامی منشیات فروش کے قبضہ سے پانچ لیٹر دیسی شراب برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

کلر سیداں تحصیل میں ڈینگی نے ڈیرے ڈال لیئے دو مزید ڈینگی وائرس کے مریض سامنے آ گئے

Two people more admitted in hospital with dengue virus

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)کلر سیداں تحصیل میں ڈینگی نے ڈیرے ڈال لیئے دو مزید ڈینگی وائرس کے مریض سامنے آ گئے ہیں جس کے بعد ڈینگی وائرس کے مریضوں کی تعداد 09 ہو گئی ہے جبکہ ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں تعینات ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اور انچارج ٹی بی ڈاٹ کوم ڈاکٹر جازب علی کو ڈینگی وائرس کے شبہ میں ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں ڈینگی مریضوں کیلئے مختص کی جانے والے وارڈ میں داخل کر لیا گیا ہے۔تحصیل اینٹمالوجسٹ قاضی فرحان نے بتایا کہ سدیوٹ کے 22 سالہ طالب علم محمد اویس اور چوکپنڈوری کے نواحی علاقہ تریل کے رہائشی عدیل جو کہ ڈی ایچ اے میں کیبل نیٹ ورک کا کام کرتا ہے کو ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جنہیں راولپنڈی کے ہسپتال میں داخل کروادیا گیا ہے۔یاد رہے کہ کلرسیداں میں پہلی بار ڈینگی کے مریضوں کی بڑی تعداد سامنے آرہی ہے جس سے عام افراد میں بھی خوف و حراس پھیلا ہوا ہے عام شہریوں کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا ڈینگی پر کنٹرول کرنے میں ناکای کے بعد یہ کہہ دینا کہ سردی پڑنے سے ڈینگی خود ہی مر جائے گا انتہائی غیر ذمہ دارانہ بیان ہے ماضی میں شہباز شریف اور ان کی ٹیم نے بڑی جانفشانی سے ڈینگی کو شکست دی تھی جو حکمرانوں کی غفلت اور لاپرواہی سے یہ وبائی مرض پھر لوٹ آئی ہے جس کے ذمہ داران موجودہ حکمران اور محکمہ صحت ہیں۔

صداقت علی عباسی کے وعدے وفا ناں ہو سکے۔

Kahuta; Sadaqat Ali Abbassi fails to keep his promise made in Kahuta

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔ تحصیل کہوٹہ کے عوام بے یارو مددگارعوام علاقہ ووٹیں دیکر بھی رُل گے ایم این اے صداقت علی عباسی کے وعدے وفا ناں ہو سکے۔صداقت علی عباسی نے کہوٹہ میں وعدہ کیا تھا کہ دس روزبعد کھلی کچہری لگائیں گے جس میں تمام اداروں کے سربراہان بھی موجود ہونگے تا کہ لوگ اپنی شکایات کا ازالہ کرا سکیں مگر وہ وعدہ ہی کیا جو وفا ہو ترقیاتی کام تو درکنار صداقت علی عباسی کہوٹہ میں ادروں کو ہی ٹھیک کردیں کہوٹہ کے وفاقی اور صوبائی ادارے کرپشن کا گڑ بن چکا ہے اداروں میں سیاسی مداخلت عروج پر ہے منشیات فروشی نے نئی نسل کو تباہ کر دیا جگہ جگہ ٹاؤٹ مافیا کا راج ہے ٹی ایچ کیو ہسپتال میں نہ ڈاکٹرز نہ ادویات نہ ایکسرے نہ الٹراساؤنڈ لڑائی جھگڑے والے کیسوں کی ایم ایل آر چھ چھ ماہ نہیں ملتی لوگوں کو کلر سیداں اور ہولی فیملی بھیج دیا جاتا ہے ہسپتال میں ایک ایمبولینس تک نہیں ہے کروڑوں روپے کے فنڈز ڈینگی پروگرام پر خرچ ہونے کے باوجود کہوٹہ میں ڈہنگی کے کیس سامنے آ رہے ہیں خدارہ اس بھولی عوام پر رحم کریں اور مسائل حل۔

complaints failed to materialise. حلقہ پی پی سیون کی سیاسی وسماجی شخصیت راجہ خالد پر ویزپاکستان کے دورے کے بعد یو کے راونہ ہو گے

Raja Khalid Parvez returns to UK

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔ حلقہ پی پی سیون کی سیاسی وسماجی شخصیت راجہ خالد پر ویزپاکستان کے دورے کے بعد UKراونہ ہو گے۔گذشتہ روز حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ خالد پر ویز آف کوئی راجگان دو ہفتے کی چھٹی کے بعد UKراونہ ہو گے گذشتہ روز ان کو فتح جنگ اہر پورٹ پر ان کو راجہ حمید آف کوئی، راجہ صداقت علی اور دیگر عزیز و اقار ب نے ان کو نیک دعاوں کے ساتھ الوداع کیا۔

اقوام متحدہ کشمیر سے بھارتی مظالم ختم کرائے کشمیریوں کو انکا بنیادی حق دیا جائے

Kashmiris should be given their basic rights by ending the Indian atrocities , Raja M Fayaz, Bior

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔ راجہ محمد فیاض امید وار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ و سابق چیئرمین یوسی بیور نے اپنے بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ کشمیر سے بھارتی مظالم ختم کرائے کشمیریوں کو انکا بنیادی حق دیا جائے اور سلامتی کونسل کی قرار داد پر عمل کیا جائے مودی نے مقبوضہ کشمیر پر قبضے کا جو خواب دیکھا ہے وہ پورا نہیں ہو گا دس لاکھ بھاری فوج نے کرفیو لگا کر ہر کو جیل بنایا ہوا ہے بچے دودھ اور غذا سے مر رہے ہیں جبکہ مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کا دنیا سے رابطہ منقطع ہر کر رہ گیا ہے مسلمان ممالک کی خاموشی اور مودی کو اس موقع پر اعلیٰ سول اعزاز دینامقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے برابر ہے ان خیالات کا اظہار ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت راجہ محمد فیاض امید وار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ و سابق چیئرمین یوسی بیور سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم اور مسلح افواج اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے اور ضرورت پڑنے پر فوج کے شانہ بشانہ لڑنے کے لیے تیار ہیں انھوں نے سلامتی کونسل اور مسلم اُمہ سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر کی سابقہ حثیت کو بحال کریں کرفیوں ختم کیا جائے بھارتی مظالم کو نوٹس لیا جائے اور مرتب راہنماؤں کو فوری رہا کیا جائے۔

ایماندار ا یس اچ او سید ندیم الحسن شاہ کو تعینات کر نے پر پولیس کے اعلیٰ حکام کا شکر یہ

Appointment of Syed Nadim Al Hassan as SHO Kahuta police welcomed

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔ ممبرضلعی وتحصیل امن کمیٹی معروف سیاسی وسماجی شخصیت سید نجم الحسن نقوی آف ڈیرہ مشتاق شاہ بازار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ محکمہ پولیس تھانہ کہوٹہ میں فرض شناس، ایماندار SHOسید ندیم الحسن شاہ کو تعینات کر نے پر پولیس کے اعلیٰ حکام کا شکر یہ ادا کرتے ہیں انہوں نے کہا محکمہ پولیس کے فرض شناس افسر کی تعیناتی سے علاقے میں امن وامان کی فضا قائم ودائم ہے انہوں نے عشرہ محرم میں بہترین ڈیوٹی سر انجام دی ہے دن رات انہوں نے احسن طریقے سے ڈیوٹی دی ہے ہم اہلیان علاقہ آئی جی پنجاب پولیس، آر پی او اور سی پی او راولپنڈی کا شکر یہ ادا کرتے ہیں۔

اسلام پورہ جبر بازار دربار چوک سے ویگن سٹینڈ تک، صاف پاکستان شفاف پاکستان ریلی، کا انعقاد

Islam purra jabber; Public rally held from Darbar Chauk to Wagon stand for the awareness of clean Pakistan campaign

some image

جبر(نامہ نگار)کلین پاکستان ٹیم کے زیر اہتمام صفائی وستھرائی کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے اسلام پورہ جبر بازار دربار چوک سے ویگن سٹینڈ تک، صاف پاکستان شفاف پاکستان ریلی، کا انعقاد کیا گیا جس میں اہلیان اسلام پورہ جبر سمیت جینٹری کالج اسلام پورہ جبر،منہاج القرآن پبلک سکول،ممتاز میموریل سکول اور حسنین ٹیوشن اکیڈمی کے طلباء وسٹاف سمیت کلین پاکستان ٹیم کے ممبران محمد عدیل خان،شاہد محمود مغل،راجہ ابرار کیانی،راجہ عامر،ماسٹر محمد فاروق،حاجی قیوم،خواجہ آفتاب،حسنین علی،امجد حسین،محمد ناصر حسین،محمد شفیق ودیگر نے شرکت کی طلباء نے پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے جن پر صفائی کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے،ہمارا ماحول ہماری ذمہ داری،ماحول کو صاف کرنے میں ہمارا ساتھ دیں،ہمارا پاکستان ہماری ذمہ داری، پر مبنی خصوصی پیغامات درج تھے ریلی کے شرکاء کو پرنسپل جینٹری کالج وقار بٹ نے اپنا خصوصی پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ کلین پاکستان کی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے انتہائی کم عرصے میں اپنی خدمات کا دائرہ وسیع کر دیا تمام یونین کونسل بھر کے لوگ کلین پاکستان ٹیم کا ساتھ دیں تاکہ کلین پاکستان ٹیم اپنے شہر کومثالی بنا سکیں، ایم ڈی منہاج القرآن پبلک سکول ساجد حسین نے کہا ہے کہ آج ہمیں اس بات کا عہد کریں کہ ہم نے اپنے شہر قصبے گھر سمیت ہر جگہ صفائی ستھرائی کو یقینی بنانا ہے کیونکہ صفائی نصف ایمان ہے آخر میں کلین پاکستان ٹیم کے چیئرمین و بانی راجہ اختشام فاروق نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس ریلی کا مقصد لوگوں کو صفائی و ستھرائی کے حوالے ایک مظبوط ترغیبی پیغام پہچانا تھا ایک دن آئے گا ہمارا اسلام پورہ جبر شہر صوبے کے دیگر شہروں کے لیے صفائی کے لحاظ سے ایک ماڈل بنے گا اور بطور مثال رہنمائی کرے گاانہوں نے کہاکہ طویل المدتی اور دیرپا اثرات کے لئے بچوں میں پچپن ہی سے صفائی کی اہمیت ڈالنی چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ صفائی کی یہ سرگرمی ایک دفعہ کی نہیں ہونی چاہئے بلکہ آنے والی نسلوں میں صفائی کی اہمیت اجاگر رکھنے کے حوالے سے یہ سرگرمی مسلسل جاری رہنی چاہئے۔اس ریلی میں تمام سکولز و کالج کے سٹاف ننھے طالبعلموں کا شکریہ ادا کرتا ہوں

ڈہوک سیداں داخلی سوہاوہ مرزا میں ایک محفل بسلسلہ سالانہ مجلس ہذا و جلوس

Majlis to be held in Dhok Syedan. Sohawa Mirza on 25th Sept

جبر(نامہ نگار)مورخہ25ستمبر بروز بدھ صبح 10بجے بمقام سید شبیر حسین شاہ ڈہوک سیداں داخلی سوہاوہ مرزا میں ایک محفل بسلسلہ سالانہ مجلس ہذا و جلوس کا انعقاد ہو رہا ہے جس میں جلوس علم غازی عباس سرکار برآمد ہو گا اس محفل میں سخاوت حسین قمی شہنشاہ نقوی تیمور شیرازی قاسم رضا ناصر،آغا اسد حسین نقوی کے خطابات ہوں گے محفل کے اختتام پر حسینی لنگر کا وسیع انتظام ہو گا

چار دن قبل فائرنگ سے زخمی ہونے والادوکاندار چل بسا

M Nasir shot and injured in his shop in village Moori Palan four days ago dies from gun shot injuries

جبر(نامہ نگار)چار دن قبل فائرنگ سے زخمی ہونے والادوکاندار چل بسا،مورخہ 16ستمبرتین بجے کے قریب ڈہوک نیو اسلام آباد محمد ناصر ولد محمد عارف حسب معمول موہڑی پلاں کے قریب اپنی دوکان پر موجود تھا ایک نامعلوم شخص دوکان پر آ یا اور آتے ہی محمد ناصر کی بائیں ٹانگ پر فائر کیا جسے شدید زخمی حالت میں ہسپتال لایا گیا جبکہ محمد ناصر کو بدھ کی شام ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا تاہم گھر واپس آتے ہوئے قاضیاں کے قریب خالق حقیق سے جا ملاپوسٹ مارٹم کے بعد دن 11بجے نماز جنازہ ادا کر کے آبائی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا جبکہ نماز جنازہ میں ہر طبقہ فکر لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

وارثیسپریٹنڈنٹ واپڈا سرکل جہلم کے احکام ہو امیں اڑ گئے۔بیول واپڈا اپنی ہٹ دھرمی پر قائم۔

Gujar Khan; Open court session by wapda official was just drama but no action

بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثیسپریٹنڈنٹ واپڈا سرکل جہلم کے احکام ہو امیں اڑ گئے۔بیول واپڈا اپنی ہٹ دھرمی پر قائم۔تقریباً تین ماہ قبل سپریٹنڈنٹ واپڈا انجینئر خان اسلم خان نے بیول میں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے مقامی عملے کو ہدایت کی تھی کہ وہ فوری طور پر سنگل فیز ٹرانسفارمر کا سروے کر کے رپورٹ ارسال کریں اور بجلی ڈیمانڈنوٹس ہر دس دن بعدجاری کریں اور جہاں بجلی لائنیں چھتوں کے بہت قریب سے گزر رہی ہیں انکو ہٹایا جائے مگر ایک بھی حکم پر عمل نہیں ہوا عوام کا یہ سوال ہے کہ کیا کھلی کچہری سستی شہرت حاصل کرنے کا ذریعہ ہے عوامی مسائل کا کوئی حل نہیں علاقے کی عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس ہٹ دھرمی کا نوٹس لیں تاکہ مسائل حل ہو سکیں۔

پیاز90، آلو 50 ، مرغی کی بلندترین قیمت برقرار، انتظامیہ خاموش تماشائ

Rawalpindi; Price of Onion 90, potato 50, the highest price of chicken remains intact, administration silent spectators

راولپنڈی;تین روز سے زندہ برائلر 210روپے کلو فروخت ہونے کے باوجود انتظامیہ نے نوٹس نہیں لیا۔ چند روز قبل 165/170 روپے کلو بکنےوالا زندہ برائلر اچانک 190اور پھر210روپے کردیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے چھوٹے گوشت کی قیمت 800 روپےکلو مقرر کررکھی ہے لیکن قصاب 1050/1100روپے کلو،بڑے گوشت کی سرکاری قیمت 375روپے کلوہے لیکن مارکیٹ میں پانچ سو سے چھ سو روپے کلو ملتا ہے۔سو گرام کی پتیری روٹی کی سرکاری قیمت 7روپے مقرر ہے تندور والے آٹھ روپے میں بیچ رہے ہیں۔ 120گرام کا سادہ نان(خمیری)نرخ دس روپے ہیں جبکہ مارکیٹ میں بارہ روپے کا مل رہا ہے۔ پرائس مجسٹریٹس اور اسسٹنٹ کمشنرز بازاروں کا رخ نہیں کرتے ۔ ادھر پیاز اور ادرک سمیت سبزیوں کے نرخ بھی عوام کی پہنچ سے باہر ہو چکے ہیں اور دکاندار منہ مانگی قیمتیں وصول کر رہے ہیں ۔ پیاز 90روپے، آلو 50روپے کلو، گوبھی سو سے 120 روپے کلو تک بیچی جارہی ہے۔ کئی علاقوں میں مرغی کے نرخ 220روپے کلو بھی وصول کئے جارہے تھے جو زندہ مرغی کی بلند ترین قیمت بتائی جاتی ہے۔

بہت جلد اساتذہ کر گریڈیشن کا نوٹیفیکشن جاری کروائیں گے

Dadyal, AJK; Graduation notification will be issued by teachers very soon, Qari Hafiz Ur Rehman

ڈڈیال (نمائندہ خصوصی) ٹیچر آرگنائز یشن میرپور ڈویثرن کے صدر قار ی حفیظالرحمن نے کہا کہ بہت جلد اساتذہ کر گریڈیشن کا نوٹیفیکشن جاری کروائیں گے یہ بات انہوں نے مقامی ہوٹل میں اساتذہ نماوفدسے ملاقات کے دوران کہی انہوں کہا کہ ہم نے سیکرٹری تعلیم صاحب سے بھی ملاقات کی تھی انہوں نے کہا ہے کہ میں نے آپ کی سمری پر دستخط کر دیئے ہیں محکمہ مال کے پاس فائل ہے وہ بھی بہت جلد دستخط کردیں گے قارہ حفیظ ارحمن کہا کہ جب تک اساتذہ کے تمام جائز مطالبات حل نہیں ہو تے میں چین سے نہیں بیٹھوں گا وفد کی قیادت ماسٹر عبدالمالک نے کی دیگر اساتذہ میں راجہ ساجد علی،ظہیر الدین بابر چھتروہ سکول سے آئے تھے خادم آباد ہائی سکول سے لیاقت علی،عبدالستار،عطاء الرحمن،مڈل سکول بھیلی سے مرزا مختار کنڈرو سکول سے نثار احمد نے شرکت کی اس موقع پر ماسٹر عبدالمالک نے کہا کہ ٹیچر آرگنائز یشن کو چاہے کہ جو اساتذہ میں جو بے چینی پھیلی ہو ئی ہے اسے دور کیا جائے اور پرائمری مدرس کو B-14جونیئر کو B-16اورسنیئر کو B-17دیا جائے اساتذہ کرام اپنے فرائض منصبی بھی اچھے اندازمیں ادا کر رہے ہیں لہذاان کے جائز مطالبات فی الفور حل ہو نے چاہیں ورنہ اساتذہ سٹرکوں پر آنے کے لئے مجبور ہو نگے اور پھر دمادم مست قلندر ہو گا اسکی تمام تر ذمہ داری حکومت وقت پر ہو گئی

Picture of the Day