Our _Blog_

Our Daily News

Saturday 21st September 2019 ----- 21st Muharram, 1441

some image

ہڈرز فیلڈ کا محمد طاہر ایاز اور اس کی اہلیہ اکرہ حسین کو دو ملین پونڈ کی ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش میں گرفتار کرلیا گیا

Mohammed Tahir Ayaz and his wife Ikra Hussain of Huddersfield arrested with trying to smuggle £2m of heroin .

some image

راولپنڈی؛ برطانیہ میں دو ملین ڈالر کی منشیات اسمگل کرنے کی کوشش کرنے کے بعد ایک برطانوی جوڑے کو سزائے موت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ مغربی یارکشائر کے ہڈرز فیلڈ کے رہائشی 26 سالہ محمد طاہر ایاز اور ان کی اہلیہ اکرہ حسین کو پاکستانی حکام نے ایئرپورٹ پر گرفتاری کے بعد ان کا نامزد کیا ہے۔یہ جوڑا پاکستان کے سیالکوٹ ہوائی اڈے سے دبئی کے راستے برطانیہ جانے کا ارادہ کر رہے تھے۔ امارات ایئر لائنز کی پرواز میں سوار ہونے کی کوشش کرتے ہوئے انہیں گرفتار کیا گیا۔۔

Rawalpindi; A British Pakistani couple could face the death penalty after allegedly attempting to smuggle £2m worth of drugs into the UK. Mohammed Tahir Ayaz, 26, and his wife Ikra Hussain, 20, of Huddersfield, West Yorkshire have been named by Pakistani authorities after their arrest at an airport.The couple were planning to fly from Sialkot airport in Pakistan via Dubai to the United Kingdom. They were arrested as they attempted to board the Emirates Airlines flight

Latest NEWS

تازہ خبریں

سموٹ کے 28 سالہ رہائشی محمد قاسم کو ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو جانے کے بعد راولپنڈی ہسپتال منتقل کر دیا گیا

Kallar Syedan; Mohammad Qasim, a 28-year-old resident of the Sahot, was shifted to Rawalpindi Hospital after dengue virus was confirmed.

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی) کلر سیداں میں ڈینگی نے پہلی بار مستقل ڈیرے ڈال لیئے، نواحی گاؤں سموٹ کے 28 سالہ رہائشی محمد قاسم کو ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو جانے کے بعد راولپنڈی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جس کے بعد تحصیل کلر سیداں میں ڈینگی وائرس کی زد میں آنے والے مریضوں کی تعداد دس ہو گئی ہے جس میں سے ایک خاتون بھی شامل ہے۔ادھر یونین کونسل کنوہا کے سابق کونسلر اور چک مرزا کے رہائشی راجہ سعید نے بتایا کہ ان کے بھانجے بابر سجاد،عامر علی اور شہباز بھٹی کی والدہ کو ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جن کا گھر میں ہی علاج معالجہ جاری ہے تاہم محکمہ صحت کلرسیداں کے ذمہ دار نے اس کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان افراد کا نام ڈیش بورڈ میں شامل نہیں۔

راجہ جاویداخلاص نے,ہفتہ کے روز گاؤں تل خالصہ میں چوہدری توقیراسلم کے چچا اور خالد رضا کے والد چوہدری محمد عارف کی وفات پر فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے گفتگو

Raja Javed Ikhlas visits village Tal Khalsa to pay condolences

some image

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)مسلم لیگ ن کے رہنما سابق رکن قومی اسمبلی راجہ جاویداخلاص نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی تیل کی تنصیبات پر عملہ 9/11 کا فیز 2ہے جس کا مقصد پاکستان سمیت اسلامی ممالک کو تباہ کرنے کا عالمی ایجنڈہ ہے عمران خان امریکہ مسئلہ کشمیر پر بات کرنے نہیں گئے یہ مستقبل میں ہونے والی جنگ میں امریکی اتحادی کے طور پر امریکہ گئے ہیں اسی ایجنڈے کی کامیابی کے لئے نوازشریف کو اقتدار سے الگ کر کے جیل میں رکھا گیا ہے سعودی عرب یمن جنگ میں فوجیں نہ بھیجنے پر ناراض ہوا تھا ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز گاؤں تل خالصہ میں چوہدری توقیراسلم کے چچا اور خالد رضا کے والد چوہدری محمد عارف کی وفات پر فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر قاضی وقار احمد,تھیکیدار محمد بشارت,ملک اشتیاق حسین,شہزاد مغل,وقاص گجر اور دیگر بھی موجود تھے راجہ جاوید اخلاص نے کہا کہ امریکہ نے ہمیشہ ہمیں مایوس کیا اس سے خیر ی توقع نہیں نوازشریف نے قومی مفاد میں چین,ترکی,روس اور ایران کے ساتھ تعلقات کو مستحکم کیا تھا مگر عمران خان نے یوٹرن لے کر خارجہ پالیسی کی بدل ڈالی اور قوم کو ایک بار پھر امریکہ کے سامنے پھینک دہا انہوں نے کہا کہ سعودی خاندان نوازشریف سے یمن کے خلاف اپنی فوج نہ بھیجنے پر ناراض تھا مگر فوج نہ بھیجنے کا فیصلہ ہماری پارلیمنٹ نے متفقہ طور پر کیا تھا یمن ہمارا مسلمان بھائی ہے ہم اس کے خلاف فوج کشی نہیں کرسکتیانہوں نے کہا سعودی عرب کی تیل تنصیبات بہت گہری عالمی سازش ہے اور یہ نائن الیون کو دوسرا حصہ ہے پہلیرحلے میں افغانستان,عراق,شام اور لیبیا کو تباہ کیا گیا اب سعودی عرب اور ایران کے نام پر پاکستان کو میدان جنگ بنانے کی تیاریاں جاری ہیں اور عمران خان کا حالیہ دورہ امریکہ اسی سلسلے کہ ایک کڑی ہے جسے کشمیر کے نام پر لوگوں کو گمراہ کیا جا رہا ہیانہوں نے زور دے کر کہا کہ اسی ایجھنڈے کی کامیانی کے لئے نوازشریف کو اقتدار سے الگ کرکے جیل میں رکھا گیا ملک کو آئی ایم ایف کے ڈریعے امریکہ کے پاس گروی رکھ دیا گیا انہوں نے خبردار کیا کہ ہم بند گلی کی جانب دھکیلے جا رہے ہیں ہم نے سانحہ مشرقی پاکستان سے کچھ بھی نہیں سیکھا۔

ممانی کیساتھ ناجائز تعلقات استوار کرنے کی شبہ میں اغواء ہونے والا نوجوان روات سے بازیاب، اغواء میں ملوث چار ملزمان میں سے ایک گرفتار

Abducted Teenager found by police in Rawat

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)تھانہ کلر سیداں پولیس نے ممانی کیساتھ ناجائز تعلقات استوار کرنے کی شبہ میں اغواء ہونے والے 19 سالہ نوجوان کو روات سے بازیاب کر کے اغواء میں ملوث چار ملزمان میں سے ایک کو گرفتار کر لیا جبکہ دیگر فرار ہو جانے میں کامیاب ہو گئے۔19 سالہ محمد قاسم محمود کو ایک ہفتہ قبل عامر نامی مستری کیساتھ کام پر جانے کے دوران اغواء کر لیا گیا تھا جس پر مغوی کے بھائی یاسر محمود سکنہ انچھوہا نے تھانہ کلر سیداں پولیس کو مقدمہ درج کرواتے ہوئے محمد طارق سکنہ ہر دو پنڈورہ،محمد عمران سکنہ روات اور اس کی بیوی مسماۃ(ث) کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا تھا جس پر ایس ایچ او انسپکٹر بشارت عباسی نے مغوی کی بازیابی اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے اے ایس آئی تقدیس اختر کی زیر نگرانی چھاپہ مار پارٹی تشکیل دی جنہوں نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے مغوی محمد قاسم کو روات میں واقع ایک گھر سے بازیاب کر کے ملزم محمد عمران ولد غلام افضل جو کہ مغوی کا ماموں بتایا جاتا ہے کو گرفتار کر لیا جبکہ دیگر ملزمان پولیس کو جل دے کر فرار ہو جانے میں کامیاب ہو گئے۔پولیس کے مطابق ملزمان مغوی کو تشدد کا نشانہ بھی بناتے رہے جس کی وجہ سے مغوی سہما ہوا ہے اور وہ اپنا پہلا بیان تبدیل کر دیتا ہے۔تفتیشی آفیسر نے بتایا کہ مغوی کو اپنے بھائی کیساتھ گھر بھیج دیا گیا ہے تا کہ وہ نارمل ہو جائے جس کے بعد اسے مقامی عدالت میں پیش کر کے اس کا بیان قلم بند کروایا جائے گا۔ مدعی یاسر محمود کے مطابق اس کے مغوی بھائی اور خالہ زاد بھائی محمد طارق کے درمیان ممانی (ث) کیساتھ ناجائز تعلقات کے شبہ میں چپقلش چلی آ رہی تھی اور کئی دفعہ طارق میرے بھائی قاسم کو جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دے چکا ہے۔

یوسی مٹور میں سوئی گیس کا منصوبہ شاہد خاقان عباسی کا تھا صداقت علی عباسی اپنے منصوبے لگاہیں پھر افتتاح کر یں,راجہ بابر آف تھوہا

Kahuta; Sadaqat Ali Abbassi told to inaugurate his own projects and not of Shahid Khaqan Abbassi

some image

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔ راجہ بابر آف تھوہا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یوسی مٹور میں سوئی گیس کا منصوبہ شاہد خاقان عباسی کا تھا صداقت علی عباسی اپنے منصوبے لگاہیں پھر افتتاح کر یں پی ٹی آئی والے ن لیگ کے منصوبوں پر اپنی تختیا ں نہ لگاہیں اگر ان کو اتنا ہی افتتاح کو شوق ہے تو وہ اپنے منصوبے لگایں اور بھی جوش و خروش کے ساتھ ان کا افتتاح کریں۔تحصیل کہوٹہ کی یوسی ہوتھلہ، کھڈیوٹ، دوبیرن خورد، مواڑہ، مٹور میں جو سوئی گیس لگی وہ سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے لگوائی ہے اس میں کسی اور کا عمل دخل نہیں ہے۔پی ٹی آئی حکومت کی کاکر دگی ہے وہ بھی عوام کے سامنے ہے ایک سال سے زاہد کا عرصہ موجودہ حکومت کو ہو گیا ہے مگر ان کی کار کر دگی صفر بٹہ صفر ہے ان خیالا ت کا اظہارمسلم لیگ ن یونین کونسل مٹور کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ بابر آف تھوہا نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ یونین کونسل مٹور میں جو سوئی گیس لگی ہے وہ سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے لگوائی ہے جبکہ اس کے علاوہ تھوہا کی جو سوئی گیس منظور ہوئی تھی وہ بھی سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے منظور کرائی تھی انہوں نے کہا ہم 1985سے شاہدخاقان عباسی کے والد محترم خاقان عباسی کے ساتھ چل رہے ہیں اور انشاء اللہ ان کے ساتھ ہی رہیں گے انشاء اللہ بہت جلدمیاں محمد نواز شریف، شاہد خاقان عباسی اور ن لیگ کے دیگر تمام قائدین عوام کے درمیان موجود ہوں گے اور آنے والی حکومت مسلم لیگ ن کی ہو گئی۔

گوجرخان۔ ہاؤسنگ سکیم نمبر2 میں عبدالحمید نامی شخص کے گھر گیس لیکیج کے باعث دھماکہ

Gujar Khan; Gas explosion in housing scheme 2, injured taken to hospital

some image

گوجرخان۔ ہاؤسنگ سکیم نمبر2 میں عبدالحمید نامی شخص کے گھر گیس لیکیج کے باعث دھماکہ سے گھر مکمل طور پر تباہ ہو گیا اور گھر میں موجود تمام افراد کے علاوہ شاہزیب نامی راہگیر بھی زخمی ہو گیا۔ زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں سے طبی امداد کے بعد زخمیوں کو راولپنڈی ریفر کردیاگیا۔

Picture of the Day